امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کم از کم قیمت پر دھان کی سرکاری خرید میں تیزی،
4.53 کروڑ روپے کی کم از کم قیمت پر 630.06 میٹرک ٹن مونگ اور اُڑد، 52.40 کروڑ کی کم از کم قیمت پر کھوپرے اور 122.52 کروڑ روپے کی کم از کم قیمت پر کپاس کی سرکاری خرید
Posted On:
13 OCT 2020 6:38PM by PIB Delhi
خریف مارکیٹنگ سینز(کے ایم ایس)2020ء کا پہلے ہی آغاز ہوچکا ہے اور جس طرح اس سے پہلے کے سیزن میں ہوا تھا، حکومت کی طرف سے پہلے سے مقرر شدہ کم از کم قیمت پر خریف 21-2020 میں فصلوں کی سرکاری خریدکا کام جاری ہے۔
خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں دھان کی سرکاری خرید میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ریاستوں نے بھی اس بار دھان کی سرکاری خرید میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ساتھ حکومت کی دوسری ایجنسیوں کی طرف سے 12اکتوبر 2020ء تک مجموعی طورپر 9164.30 کروڑ روپے کی کم از کم قیمت پر 48.54لاکھ میٹرک ٹن دھان کی سرکاری خرید کا نشانہ پورا کرکے 4.16 لاکھ سے زائد کسانوں کو مستفید کیا جاچکا ہے۔
20 اکتوبر2020ء تک دھان پیدا کرنے والی ریاستوں میں دھان کی سرکاری خرید کی تفصیل
علاوہ ازیں ریاستوں کی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اتردیش، اُڈیشہ، راجستھان اور آندھرپردیش جیسی ریاستوں سے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020ء کے دوران 41.67 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی سرکاری خرید مکمل ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آندھرپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ جیسی ریاستوں سے 1.23لاکھ میٹرک ٹن کھوپرے کی سرکاری خرید کو بھی منظوری دی جاچکی ہے۔ دوسری ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی دالوں، تلہن اور کھوپرے کی پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت خرید کو ان ریاستوں سے تجاویز موصول ہونے کے بعد منظوری دی جائے گی ، تاکہ آئندہ ان فصلوں کی اعلان شدہ کم از کم قیمت پر 21-2020 کے لئے منظور شدہ کسانوں سے براہ راست سرکاری خرید کو ممکن بنایاجاسکے اور یہ اسی صورت میں ہوگا، جب طے شدہ سیزن میں ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان چیزوں کی بازاری قیمت ایم ایس پی سے کم ہوگی۔ یہ کام سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ریاستوں میں منظور شدہ ایجنسیوں سے تعاون سے پورا کیا جائے گا۔
12 اکتوبر2020ء تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ حکومت 4.53کروڑ روپے کی مالیت کی کم از کم قیمت پر 630.06 میٹرک ٹن مونگ اور اڑد کی سرکاری خرید مکمل کرچکی ہے۔ اس سے تمل ناڈو ، مہاراشٹر اور ہریانہ کے تقریباً 554کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس طرح کرناٹک اور تمل ناڈو کے تقریباً 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے ایم ایس پی 52.40 کروڑ روپے مالیت کے کھوپرے کی سرکاری خریدہوچکی ہے۔ جہاں تک کھوپرے اور اڑد کا تعلق ہے، پیدا کرنے والی اہم ریاستوں میں ان کی قیمت کی شرح ایم ایس پی سے زیادہ ہے۔ اسی طرح دالوں اور تلہن کی سرکاری خرید کے تعلق سے دوسری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020ء میں کپاس کی سرکاری خرید یکم اکتوبر 2020ءسے شروع ہوچکی ہے اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ 12 اکتوبر 2020ء تک 8943کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 12252 لاکھ مالیت کی کپاس کی 43376 گانٹھیں خریدی جاچکی ہے۔
********
م ن۔ج ق۔ن ع
(14.10.2020)
(U: 6355)
(Release ID: 1664272)
Visitor Counter : 183