وزارت دفاع

بھارت – چین ملٹری کمانڈر سطح کی میٹنگ کے ساتویں دور سے متعلق مشترکہ پریس اعلانیہ

Posted On: 13 OCT 2020 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 /اکتوبر 2020 ۔ بھارت اور چین کے سینئر کمانڈروں کی ساتویں دور کی میٹنگ 12 اکتوبر کو چوشول میں منعقد کی گئی۔ دونوں فریقوں نے بھارت – چین سرحدی علاقوں کے مغربی علاقے میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے ساتھ ڈِس انگیجمنٹ پر سنجیدگی کے ساتھ تعمیری خیالات کا تبادلہ کیا۔ ان کا خیال تھا کہ یہ بات چیت مثبت اور تعمیری ہے اور ایک دوسرے کی صورت حال کے بارے میں سمجھ کو بہتر بناتی ہے۔ دونوں فریقوں نے ملٹری اور ڈپلومیٹک ذرائع سے بات چیت اور مواصلت برقرار رکھنے اور ڈِس انگیجمنٹ کے لئے جلد از جلد باہم قابل قبول حل پر پہنچنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریق، دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے ذریعے اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہ کرنے اور سرحدی علاقوں میں امن و امان کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنے کے لئے اہم باہمی سمجھ کو ایمانداری کے ساتھ نافذ کرنے پر متفق ہوئے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6344

13.10.2020


(Release ID: 1664216) Visitor Counter : 224