قانون اور انصاف کی وزارت

قانون وانصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد 16 اکتوبر 2020 کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبر ملکوں کے انصاف کے وزیروں کی 7 ویں میٹنگ کی میزبانی کریں گے


ایس سی او کے انصاف کے وزرا کی میٹنگ میں ممبر ممالک تعاون کے شعبوں میں تنازعات حل کرنے کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے اور فارنسک سرگرمیوں اور قانونی خدمات میں ماہرین کے ورکنگ گروپوں کے ایکشن پلان کے نفاذ پر تبادلہ خیال کریں گے

قانونی امور کا محکمہ بھی 13 اور 14 اکتوبر 2020 کو ماہرین کے ورکنگ کی دوسری میٹنگ کی میزبانی کرے گا

Posted On: 12 OCT 2020 7:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی12،اکتوبر2020

قانون وانصاف ، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد کی جانب سے 16 اکتوبر 2020 کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبر ملکوں کے انصاف کے وزیروں کی ساتویں میٹنگ کی میزبانی کریں گے۔

اس سلسلے میں قانون وانصاف کی وزارت میں قانونی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب انوپ کمار میندی رتا 13 اور 14 اکتوبر 2020 کو ماہرین ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ کی میزبانی بھی کریں گے۔

دونوں میٹنگیں ویڈیو کانفرنسنگ موڈ کے ذریعے کی جائیں گی۔

ایس سی او کے ملکوں کے انصاف کے وزیروں کی ساتویں میٹنگ کی پہلی ماہر گروپ تیاری کمیٹی کی میٹنگ بھی نئی دلی میں 17 اور 18 ستمبر 2019 کو ہوئی تھی۔

ایس سی او کے انصاف کے وزیروں کی ساتویں میٹنگ میں ممبر ممالک تعاون کے شعبوں، تنازعات حل کرنے کے لئے سازگار اور موافق حالات پیدا کرنے اور فارنسک سرگرمیوں اور قانونی خدمات میں ماہرین کے ورکنگ گروپوں کے ایکشن پلان کے نفاذ پر مزید تبادلہ خیال کریں گے۔ ایس سی او ممبر ملکوں کے انصاف کے وزیروں کے ساتویں اجلاس کے نتائج کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔

میٹنگ میں بھارت، کرغستان جمہوریہ، چین، قزاکستان، پاکستان، روسی فیڈریشن، تاجکستان اور ازبیکستان کے قانون وانصاف کے وزیروں کے علاوہ ان ملکوں کی قانون وانصاف کی وزارتوں کے سینئر افسران اور ماہرین شرکت کریں گے۔ تین روزہ کانفرنس کے دوران ایس سی او سکریٹریٹ ضروری تعاون اور مدد فراہم کرے گا۔

...............................................................

                                                                                                                                                    م ن، ح ا، ع ر

U-6318



(Release ID: 1664206) Visitor Counter : 131