امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ایم ایس پی آپریشن


8032.62 کروڑ روپے کی ایم ایس پی ویلیو (قدر) کے ساتھ 3.57 لاکھ سے زیادہ کسانوں سے 11 اکتوبر 2020 تک 42.55 کلو میٹرک ٹن دھان کی خریداری

Posted On: 12 OCT 2020 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی12،اکتوبر2020

خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے شروع ہونے کے ساتھ ہی حکومت سابقہ سیزنوں کی طرح اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر خریف 21-2020 کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری، خرید ریاستوں میں خوش اسلوبی کے ساتھ جاری کی ہے۔ 8032.62 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر کے ساتھ 3.57 لاکھ سے زیادہ کسانوں سے 11 اکتوبر 2020 تک تقریباً 42.55 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L9N4.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LQVP.jpg

 ریاستوں کی جانب سے تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے لیے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے واسطے 30.70 ایل ایم ٹی دلہن (دال) اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی۔ مزید یہ کہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاست کے لئے 1.23 ایل ایم ٹی کوپرا ناریل کی خریداری کے لئے منظوری بھی دی گئی۔ دیگر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے تلہن والوں کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہونے پر ہی منظوری دی جائے گی۔ یہ منظوری پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت دی جائے گی، تاکہ ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری درج شدہ کسانوں سے براہ راست سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر کی جاسکے، بشرطیکہ مارکیٹ شرح، ریاست کی نامزد کردہ خرید ایجنسیوں کے ذریعے سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی جانب سے متعلقہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ کی گئی کاشتکاری کی مدت کے دوران ایم ایس پی سے نیچے چلی جائیں۔

11اکتوبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 606.56 میٹرک ٹن مونگ اور اڑد کی خریداری کی ہے، جس کی ایم ایس پی ویلیو (قدر) 4.36 کروڑ روپے ہے۔ اس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر اور ہریانہ میں 533 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ اسی طرح 5089 میٹرک ٹن ناریل یعنی کوپرا کی خریداری کی گئی، جس کی ایم ایس پی قدر 52.40 کروڑ روپے ہے۔ اس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ کوپرا اور اڑد کے معاملے میں بیشتر اہم پیدا کرنے والی ریاستوں میں خرید کی شرح ایم ایس پی سے زیادہ رہی ہے۔ متعلقہ ریاستی سرکاریں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں اس تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں، جو متعلقہ ریاستوں کے ذریعے مونگ اور خریف کی دیگر دالوں اور تلہن کے پہنچنے کی بنیاد پر طے کیاگیا تھا۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کپاس کی خریداری یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوگئی ہے اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے 11 اکتوبر 2020 تک مجموعی خریداری 24863 گانٹھوں تک پہنچ گئی ہے۔ ایم ایس پی کے تحت اس کی قدر 7545 لاکھ روپے ہے۔ اس سے 5252 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035L56.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image04HRWP.jpg

...............................................................

                                                                                                                                                           م ن، ح ا، ع ر

U-6311



(Release ID: 1664205) Visitor Counter : 85