بھارتی چناؤ کمیشن

بہار کی قانون ساز اسمبلی 2020 کے عام چناؤ کے پہلے مرحلے کے لئے 71 حلقوں میں 52 ہزار سے زیادہ مجاز ووٹرس نے پوسٹل بیلٹس کا انتخاب کیا


چناؤ افسران بہار میں کووڈ-19 کے دوران قابل رسائی شمولیت والا اور محفوظ چناؤ کو یقینی بنانے کے لئے پوسٹل بیلٹس کے مجاز ووٹروں سے رابطہ کررہے ہیں

Posted On: 12 OCT 2020 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی12،اکتوبر2020

بہار کی قانون ساز اسمبلی 2020 کے عام چناؤ کے آئندہ پہلے مرحلے میں 80 سال سے زیادہ کی عمر کے سینئر سٹیزن اور پی ڈبلیو ڈی سے تعلق رکھنے والے 52 ہزار سے زیادہ مجاز ووٹرس نے پوسٹل بیلٹس کا انتخاب کیا ہے۔ ان رائے دہندگان کو مناسب سیکورٹی اور ویڈیو گرافی انتظامات کے ساتھ ریٹرننگ افسران کے ذریعے پہلے سے مطلع کی گئی تاریخوں پر پوسٹل بیلٹس فراہم کئے جائیں گے تاکہ اس عمل میں شفافیت، تحفظ اور رازداری کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ پہلی بار ہے کہ جب بہار کے چناؤ میں دونوں زمروں کے لئے پوسٹل بیلٹس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ بہار میں 71 اسمبلی حلقوں کے بوتھ سطح کے افسران اس طرح کے چار لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان تک پہنچ پائے ہیں۔ باقی رائے دہندگان ووٹنگ کے لئے چناؤ کے دن بوتھ پر جانا پسند کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بہار کی قانون ساز اسمبلی کے عام چناؤ کا اعلان 25 ستمبر 2020 کو کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کے چناؤ میں جو 28 اکتوبر 2020 کو کیاگیا تھا۔ پہلے مرحلے کے چناؤ میں جو 28 اکتوبر 2020 کو ہوں گے، بہار کے 16 ضلعوں میں پھیلے 71 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس سے پہلے 27 ستمبر سے یکم اکتوبر 2020 تک کمیشن نے بہار کے اپنے دورے کے دوران ووٹروں کے مذکورہ زمروں کے لئے اس شق کو نافذ کرنے سے متعلق کچھ تشویش کی طرف توجہ دلائی تھی۔ ان تشویش کو دور کرنے کے لئے 3 اکتوبر 2020 کو کمیشن نے ہدایت کی تھی۔

پولنگ سینٹر علاقے میں بوتھ سطح کے افسران بی ایل او سے متعلق ووٹروں کے گھروں کا دورہ کریں گے اور متعلقہ ووٹروں کو ریٹرننگ افسروں کے ذریعے فراہم کئے گئے فارم- ڈی تقسیم کریں گے۔

اگر کوئی ووٹر دستیاب نہیں ہے تو وہ اپنے رابطے کی تفصیلات فراہم کریں گے اور نوٹیفکیشن کے 5 دنوں کے اندر اسے اکٹھا کرنے کی پھر سے کوشش کریں گے۔ فارم 12 ڈی کے ساتھ منسلک ایکنولیج مینٹ میں ووٹر رابطے کی پوسٹل بیلٹ کا متبادل چن سکتا ہے یا منع کرسکتا ہے۔

اگر وہ پوسٹل بیلٹ کا انتخاب کرتا ہے تو بی ایل او نوٹیفکیشن کے 5 دنوں کے اندر ووٹر کے گھر سے بھرے ہوئے فارم 12 ڈی کو اٹھا کریں گے اور اسے ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کریں گے۔

  • بی ایل او سبھی فارم 12 ڈی کے سبھی ایکونلیج مینٹ فارم ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کریں گے۔
  • سیکٹر افسران ریٹرننگ افسروں کے سامان کی نگرانی میں اس کی دیکھ بھال کریں گے۔

بہار میں بعد کے دو مرحلوں اور دیگر سبھی ریاستوں میں ضمنی چناؤ میں عمل جاری رہے گا تاکہ کووڈ-19 کی مدت کے دوران ان زمروں کے لئے چناؤ عمل زیادہ محفوظ، زیادہ قابل رسائی اور شمولیت والا ہو۔بی ایل اوز اس مقصد کے لئے اگلے دو مرحلوں میں بہار میں لگ بھگ اس طرح کے 12 لاکھ رائے دہندگان کے گھروں کا دورہ کریں گے۔

...............................................................

                                                                                                                                                  م ن، ح ا، ع ر

U-6304


(Release ID: 1664204) Visitor Counter : 116