وزارت دفاع

بی ڈی ایل نے حکومت کو منافع کا آخری حصہ ادا کیا

Posted On: 13 OCT 2020 5:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13 اکتوبر 2020: حیدرآباد میں واقع دفاعی پبلک شعبہ ، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) نے حکومت ہند کو 35.018 کروڑ روپئے کے بقدر کے منافع کے آخری حصے کی ادائیگی کر دی ہے۔

بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) کے منیجنگ ڈائرکٹر، کوموڈور سدھارتھ مشرا (ریٹائرڈ) نے آج وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو دہلی میں 35.018 کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا، بی ڈی ایل میں حکومت ہند کی حصہ داری سے متعلق یہ آخری منافع کا حصہ ہے۔

بی ڈی ایل نے مالی سال 20۔2019 کے لئے 10 روپئے کے ہر ایک شیئر پر 2.55 روپئے فی شیئر کے آخری ڈویڈینڈ کا اعلان کیا ۔ کمپنی کے ذریعہ اعلان کردہ آخری ڈویڈینڈ 183.28 کروڑ روپئے کی پونجی پر 25.5 فیصد شیئر کے لئے ہے۔

اس سے پہلے، اس سال مارچ میں 6.25 روپئے فی شیئر کے حساب سے عبوری منافع کی رقم 100.518 کروڑ روپیے کی ادائیگی بی ڈی ایل نے بھارتی حکومت کو مالی سال 20۔2019 کے لئے بھارتی حکومت کی بی ڈی ایل میں حصہ داری کے لئے کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مالی برس 20۔2019 کے لئے بھارتی حکومت کو بی ڈی ایل کے ذریعہ دیا گیا کل منافع 135.536 کروڑ روپئے ہو گیا ہے۔

بی ڈی ایل نے سال 20۔2019 کے دوران 3095.20 کروڑ روپئے کے بقدر فروخت کا کاروبار کیا اور ٹیکس سے پہلے 742.45 کروڑ روپئے کا فائدہ حاصل کیا۔

اس موقع پر، ڈپارٹمنٹ آف ڈفینس پروڈکشن کے سکریٹری جناب راج کمار اور وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری (ہوابازی) جناب چندراکر بھارتی، موجود تھے۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6350

 



(Release ID: 1664202) Visitor Counter : 116