ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہواکا گہرادباؤ، کاکیناڈا کے قریب شمالی آندھراپردیش کے ساحل سے آگے بڑھا


مچھلی پٹنم ، وشاکھا پٹنم اورگوپال پور میں کوسٹل ڈولیپر ویدرراڈارسے طوفان کی نگرانی

تلنگانہ کے بعض علاقوں میں بھاری بارش ( 20سینٹی میٹرسے زائد ) کاامکان ، کرناٹک کے شمالی داخلی وساحلی علاقوں ، جنوبی کونکن اورگوا، مدھیہ پردیش اورمراتھواڑہ میں بھی ہوسکتی ہے بارش

شمال وسطی خلیج بنگال میں 55سے 65کلومیٹرفی گھنٹہ  اورکہیں کہیں  75کلومیٹرفی گھنٹہ  کی رفتارسےہوائیں  چل سکتی ہیں ،

 اگلے تین گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان

خلیج بنگال سے متصل شمال مغربی علاقوں سمیت مغربی وسطی علاقوں اوراڈیشہ ، آندھراپردیش ، تمل ناڈو وپانڈیچری کے ساحلوں پرسمندری صورتحال ابتررہنے کا امکان

Posted On: 13 OCT 2020 9:11AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13؍اکتوبر:ہندوستانی محکمہ موسمیات کے طوفانی صورتحال سے آگاہ کرنے والے شعبہ سائیکلون وارننگ ڈویژن کے مطابق مغربی وسطی خلیج بنگال پرہوا کا جو گہرادباؤ  بناتھا ، پچھلے چھ گھنٹوں کے دوران وہ 17کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے آگے بڑھ رہاہے ۔ ہواکا یہ دباؤ جنوب ،وجنوب مغربی وشاکھاپٹنم اورآندھراپردیش کے کاکیناڈا و نرساپورکی طرف بڑھ رہاہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان شام  ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے سات بجے کے درمیان شمالی آندھراپردیش میں ساحلی علاقوں کو عبورکرسکتاہے ۔ 55سے 65کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ اس رفتارمیں مزید اضافے کا بھی امکان ہے ۔مچھلی پٹنم ، وشاکھاپٹنم اور گوپال پورمیں نہ صرف ساحلی ڈولیپرویدرراڈار سے اس طوفان کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔

بارش کی پیش گوئی

راڈارسے ملی تصویروں کے مطابق آندھراپردیش کے ساحلی اوراس سے متصل وسطی اضلاع میں زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات میں دوسری ریاستوں اور علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

13اکتوبر، 2020۔پیش گوئی کے مطابق تلنگانہ کے بعض علاقوں میں زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔(20سینٹی میٹرروزانہ ) اس کے ساتھ ہی شمالی کرناٹک ، جنوبی کونکن ، اورگواکے ساحلی علاقوں میں بھی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔ جنوبی چھتیس گڑھ اورودربھ کے بعض علاقے بھی بھاری بارش کی زد میں آسکتے ہیں ۔

 

14اکتوبر،2020-وسط مہاراشٹرکے بعض علاقوں میں بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں کونکن ، گوااورشمالی وسطی کرناٹک کے کچھ علاقوں میں بھی بھاری بارش کا امکان ہے ۔

طوفان سے متعلق انتباہ :

13اکتوبر ، 2020-آئندہ کے تین گھنٹوں کے دوران مغربی وسط خلیج بنگال اورآندھراپردیش کے ساحلی و دوسرے کئی علاقوں میں 55سے 65کلومیٹراورکہیں کہیں 75کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ رفتہ رفتہ ہواؤں کی رفتارمیں قدرے کمی واقع ہوسکتی ہے اور ان کے چلنے کی رفتار45سے 55کلومیٹرفی گھنٹے ہوسکتی ہے ۔ جنوبی اڈیشہ ، تمل ناڈو ، اورپانڈیچری کے ساحلی علاقوں میں بھی اس صورتحال کے برقراررہنے کا امکان ہے ۔ البتہ یہاں بھی بعد میں ہواوں کی رفتارمیں کمی آسکتی ہے ۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ

ماہی گیروں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خلیج بنگال کے شمال مشرقی ، جنوب مشرقی اورمغربی وسطی علاقوں میں کشتیاں لے کرنہ جائیں ۔ آندھراپردیش ، تمل ناڈواورپانڈیچیری کے ساحلی علاقوں کے لئے بھی یہی انتباہ جاری کیاگیاہے ۔

 

 

پیش گوئی اوردوسری معلومات درج ذیل تفصیل میں دیکھی جاسکتی ہے :

تاریخ /وقت ( آئی ایس ٹی )

حیثیت

(لیٹ 0این /لانگ 0ای)

زیادہ سے زیادہ پائیدارصورت حال

ہواکی رفتار(  کلومیٹرفی گھنٹہ )

طوفان کی خطرناک صورتحال کاخاکہ

13.10.20/0530

16.9/82.5

55-65 سے بڑھ کر  75

ہواکا گہرادباؤ

13.10.20/1130

17.3/81.4

45-55سے بڑھ کر65

ہواکا دباؤ

13.10.20/1730

17.6/80.3

35-45 سے بڑھ کر 55

ہواکادباؤ

13.10.20/2330

17.9/79.2

25-35 سے بڑھ کر 45

ہواکے دباؤ میں قدرے تخفیف

 

 

ab-1.jpg

 

ab-2.png

 

ab-3.png

***************

)م ن۔    ج ق۔ ع آ)

U-6324


(Release ID: 1663947) Visitor Counter : 155