بجلی کی وزارت

ممبئی پاور بریک ڈاؤن کا مطالعہ کرنے اور ایسی صورتحال کے لیے حل تلاش کرنے میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کے لیے بجلی کی وزارت کے تحت سی ای اے کی قیادت میں مرکزی افسروں کی ایک ٹیم ممبئی بھیجی جارہی ہے


نیشنل گرڈ متاثر نہیں ہوا، ریاستی گرڈ کا بریک ڈاؤن ہوا ہے

مرکزی بجلی کے شعبے کے افسران بجلی کی بحالی میں مدد کر رہے ہیں: جناب آر کے سنگھ

Posted On: 12 OCT 2020 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 اکتوبر، بجلی اور ایم این آر  ای کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے آج دوپہر ممبئی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بارےمیں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بجلی کی سپلائی (ممبئی میں) کافی حد تک بحال کردی گئی ہے۔ 2000 میگاواٹ سے زیادہ  کی جو بجلی گئی تھی اس میں تقریباً 1900 میگاواٹ بحال کردی گئی ہے۔ باقی بجلی بھی جلد ہی بحال ہوگی۔ نیشنل گرڈ صحیح کام کر رہا ہے۔ اسٹیٹ گرڈ کے چند حصوں میں ہی پریشانی آئی‘‘۔

جناب سنگھ نے یہ بھی کہا کہ مسئلے کا پتہ لگانے اور ایسے بریک ڈاؤن کا ممکنہ حل تلاش کرنے کے لیے ایک مرکزی ٹیم ممبئی کا دورہ کرے گی۔

***************

م ن۔ اگ ۔ ر ا  

U:6309      



(Release ID: 1663906) Visitor Counter : 119