نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
حکومت آئی جے ایف گرانڈ سلیم 2020 مقابلے کے لئے ہنگری کا دورہ کرنے والی 6 رکنی بھارتی جوڈو ٹیم کے مکمل اخراجات برداشت کرے گی
Posted On:
11 OCT 2020 6:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 اکتوبر 2020: بھارتی جوڈو ٹیم کے پانچ کھلاڑی اس ماہ 23 سے 26 تاریخ کے دوران بڈاپیسٹ، ہنگری میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) کی ایک تقریب – گرانڈ سلیم 2020 مقابلے میں شرکت کریں گے۔
پانچ جوڈو کھلاڑی، جن میں دو خواتین اور تین مرد کھلاڑی شامل ہیں، اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے 19 تاریخ کو روانہ ہوں گے۔ انہیں ہنگری پہنچنے پر کم از کم دو کووِڈ۔19 منفی افرادی طبی سرٹیفکیٹ (پی سی آر ٹیسٹ جو آمد سے 5 روز قبل 48 گھنٹوں کے وقفے سے کرایا جاتا ہے) پیش کرنے ہوں گے۔
خواتین کی ٹیم میں منی پور کی 25 سالہ سشیلا دیوی (48 کلو گرام) اور دہلی کی 22 سالہ تولیکا من (78 کلو گرام) شامل ہیں۔ مردوں کی ٹیم میں سابق اولمپئن 28 سالہ اوتار سنگھ (100 کلو گرام)، ٹی او پی ایس ڈیولپمنٹل گروپ کے پنجاب کے اتھلیٹ جسلین سنگھ سینی (66 کلو گرام) اور 24 سالہ وجے یادو (60 کلو گرام) شامل ہیں۔ یہ پانچ کھلاڑی کوچ جیون شرما کے ساتھ ہنگری میں مقابلے میں حصہ لیں گے۔
جسلین نے کہا ہے کہ ’’میرا مقصد اولمپکس میں بھارت کے لئے میڈل جیتنے کا ہے اور مجھے پورا اعتماد ہے کہ میں ایسا کرنے میں کامیاب ہوں گی کیونکہ اس کے لئے میں نے بہت محنت کی ہے۔ میں اس سلسلے میں تعاون کے لئے حکومت کی بھی شکرگزار ہوں۔ اگر ہم محنت بھی کرتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے تعاون نہیں ملتا ہے، تو بھی ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لیے، میں حکومت کے تئیں شکرگزار ہوں کہ حکومت ہمارے دورے کے اخراجات برداشت کر رہی ہے۔‘‘
ان کھلاڑیوں کا انتخاب عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اگلے سال تک ملتوی کردیے گئے ٹوکیو اولمپک گیمز میں ان کے کوالیفائی کرنے کی بہت امیدیں ہیں۔ یہ سینئر نیشنل رینکنگ چیمپئن شپ کے بھی سب سے بہترین کھلاڑی ہیں۔ خواتین میں، سشیلا دیوی 41ویں مقام کے ساتھ اعلیٰ درجے پر فائز ہیں اور 833 اولمپک کوالیفکیشن پوانٹس کی حامل ہیں، جبکہ مردوں کے زمرے میں جسلین 56ویں مقام کے ساتھ سب سے اعلیٰ درجے پرفائز ہیں اور وہ 854 اولمپک کوالیفکیشن پوائنٹس کے حامل ہیں۔
بڈاپیسٹ، ہنگری میں منعقد ہونے والی آئی جے ایف تقریب میں 81 ممالک کے 654 کھلاڑی حصہ لینے والے ہیں۔
****
م ن۔ ا ب ن
U6284
(Release ID: 1663596)
Visitor Counter : 105