کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے دہلی کے پرگتی میدان کی تعمیراتی سرگرمیوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا جسےعالمی معیار کے آئی ای سی سی کے طرز پر ترقی دی جا رہی ہے
Posted On:
10 OCT 2020 2:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 اکتوبر، ریلوے اور کامرس نیز صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج دہلی میں پرگتی میدان میں تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جسے عالمی معیار کے انٹیگریٹڈ ایگزبیشن کم کنونشن سنٹر (آئی ای سی سی) کے طرز پر ترقی دی جا رہی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ایچ ایس پوری، وزیر اعظم کے پرنسپل مشیر، جناب پی کے سنہا، کامرس اور صنعت کی وزارت، آئی ٹی پی او، این بی سی سی اور سرگرمیوں میں شامل دیگر ایجنسیوں کے افسران نے بھی ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔
تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں جائزوں اور ویڈیوز کا معائنہ کرنے کے بعد جناب گوئل نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ سبھی اہم سرگرمیاں کنٹرول میں ہیں۔تعمیراتی سرگرمیاں، جنھیں پہلے لاک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں مزدوروں کے چلے جانے کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا،ان کی رفتار جون میں پھر تیز ہوگئی اور اس رفتار کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس وقت تقریباً 4800 کارکن متعلقہ جگہ پر مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ امید ہے کہ بیشتر عمارتیں مارچ 2021 تک مکمل ہوجائیں گی۔ عمارتوں کو حوالے کرنے کا کام جلد ہی مرحلے وار طریقے پر شروع ہوجائے گا اور امید ہے کہ مکمل پروجیکٹ اکتوبر 2021 تک حوالے کردیا جائے گا۔ اس جگہ پر علاقےمیں ٹریفک کے آسانی کے ساتھ آنے جانے کے لیے 6 انڈر پاس اور ایک اصل سرنگ ہوگی۔اے سی سسٹم کووڈ-19 کی ضروریات کے مطابق ہوگا۔ بجلی کی فراہمی مناسب مقدار میں ہوگی اور عمارتوں کی چھتوں سے پانی نہیں ٹپکے گا۔ پانی کی نکاسی کے نظام کو اس طرح بنایا جائے گا کہ کسی بھی حالت میں بارش کا پانی جمع نہ ہو۔آتم نربھر ابھیان کے ایک حصے کے طور پر درآمد شدہ اجزا کا پروجیکٹ میں استعمال مسلسل کم کیا جارہا ہے اور اس وقت پروجیکٹ کی لاگت کا صرف 9.55 فیصد درآمدی سامان کی شکل میں ہے۔
پرگتی میدان کو نئے سرے سے ترقی دے کر اسے عالمی کانفرنسوں اور نمائشوں کے انعقاد کے لیے ایک جدید مرکزبنایا جارہا ہے۔ اس میں ایک جدید کنونشن سیٹر ہوگا ،اس 7000 لوگ بیٹھ سکیں گے۔ امید ہے کہ بھارت 2022 میں جی-20 سربراہ کانفرنس کا انعقاد اسی آئی ای سی سی میں کرے گا۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:6259
(Release ID: 1663420)
Visitor Counter : 122