سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس ٹی نے طالبات کے لیے اسٹیم کیریئر موقعے پیدا کرنے کے لیے آئی بی ایم کے ساتھ شراکت کی


اس اشتراک سے ڈی ایس ٹی کے دو اقدامات ’’وگیان جیوتی اور سائنس کے ساتھ سرگرم ہوں ‘‘ (وگیان پرسار)  کو فروغ حاصل ہوگا

Posted On: 09 OCT 2020 4:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09   اکتوبر ،2020   /   قابل تحسین طالبات کے لیے سائنس ٹکنالوجی، انجینئرنگ  اور ریاضایات (اسٹیم) میں ان کی دلچسپی میں اضافے کے لیے ان کے موجودہ موقعوں کو توسیع دی جائے گی اور سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا  تاکہ ملک کے نوجوانوں میں  مفید  چیزیں سیکھنے اور سائنسی جذبے کو فروغ  دیا جا سکے۔ یہ پلیٹ فارم آئی بی ایم کے ساتھ شراکت داری میں تشکیل دیا جائے گا۔

سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے اور آئی بی ایم انڈیا نے اس اشتراک کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ڈی ایس ٹی کے دو اقدامات وگیان جیوتی اور سائنس کے ساتھ سرگرم ہوں (وگیان پرسار) کو فروغ دینا ہے۔ یہ اعلان 8 اکتوبر 2020 کو کیا گیا۔

وگیان جیوتی طالبات میں اسٹیم کے ذریعے پڑھائی کرنے کو فروغ دینے اور ان کی اعلیٰ تعلیم خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ان لڑکیوں کو بہت کم موقعے حاصل ہیں، اعلیٰ درجے کے کالجوں سے اعلیٰ تعلیم میں اسٹیم کے ذریعے سیکھنے کے لیے نویں سے 12 ویں کلاس کی قابل تحسین لڑکیوں کے لیے ایک بلا رکاوٹ پلیٹ فارم تشکیل دے کر اسٹیم کیریئر کے تئیں ان کے اندر جذبہ پیدا کرنا ہے۔

وگیان پرسار کے سائنس کے ساتھ سرگرمی ایک اور پہل ہے جس کا مقصد طلبا ، اساتذہ اور سائنسدانوں میں دلچسپی پیدا کرنا اور ان کی  ایک برادری تشکیل دے کر اُسے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ہائی اسکول کے طلبا کو وابستہ کرنا ہے۔

اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا  ’’آئی بی ایم کے ساتھ شراکت داری کی مدد سے ڈی ایس ٹی اور وگیان پرسار  کے یہ پروگرام بڑے پیمانے پر طلبا اور اساتذہ تک پہنچ سکیں گے۔ سیکھنے کے اس انٹرایکٹیو پلیٹ فارم  ’’سائنس کے ساتھ سرگرم ہوں‘‘ کو فروغ دینے سے سیکھنے کا عمل مفید ہوگا اور ملک کے نوجوانوں میں سائنسی جذبے کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس پروگرام میں اسکول کے اُن طلبا کے ساتھ  براہ راست رابطہ ہوگا جو کلاس روم کے باہر مزید علم حاصل کرنا چاہتے ہیں ، انہیں ایک انٹرایکٹیو طریقے سے گہرائی کے ساتھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔  لہٰذا، فضول میں سے کارآمد کو نکالنے میں مدد ملے گی۔ ‘‘

پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ ’’ڈی ایس ٹی کی طرف سے وگیان جیوتی پہل میں انجینئرنگ  اور  ٹکنالوجی کے میدانوں میں اعلیٰ تعلیم میں خواتین کی بہت ہی کم نمائندگی سے متعلق کثیر جہتی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ اس کے تحت ان میدانوں کے تئیں طالبات میں اعتماد اور جوش و جذبہ پیدا کیا جائے گا۔  اب سے پانچ سال کے اندر اندر ہم انجینئرنگ اور ٹکنالوجی کے میدانوں میں طالبات کے اندراج کا تناسب مجموعی اندراج  کا ایک تہائی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ‘‘

ڈی ایس ٹی نے وگیان جیوتی پروگرام 2019 میں شروع کیا تھا تاکہ طالبات میں  اسٹیم میدانوں میں اعلیٰ تعلیم اور کیریئر کے تئیں جوش و جذبہ پیدا کیا جاسکے۔  اس پروگرام کے تحت ایک اسکالرشپ قریب کے سائنسی اداروں میں دورے ،  سائنس کیمپوں ، معروف خاتون سائنسدانوں سے لیکچرز اور کیریئر کونسلنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔  اس پروگرام پر 58 ضلعوں میں جواہر نودیہ ودیالیہ (جے این وی) کی طرف سے  58 ضلعوں میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس میں  تقریباً 2900 طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ آئی بی ایم انڈیا کے ساتھ شرکتداری سے موجودہ سرگرمیوں کو استحکام ملے گا اور مستقبل میں مزید اسکولوں کو شامل کیا جا سکے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

6246U –

 

 



(Release ID: 1663403) Visitor Counter : 181