ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے کووِڈ۔19 کے خلاف عوامی تحریک میں بڑے پیمانے پر شمولیت اختیار کی


ریلوے اور تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ریلوے کے افسران اور ملازمین کو کووِڈ سے متعلق حلف دلایا

ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے افسران اور ملازمین کو کووِڈ۔19 پروٹوکول کے بارے میں عام لوگوں کو مطلع اور بیدار کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں

عوامی تحریک کے پہلے دن مختلف زونوں ، ڈیوزنوں اور پی ایس یو کے 541087 ریل ملازمین نے حلف لیا

Posted On: 09 OCT 2020 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09 اکتوبر 2020: عزت مآب جناب نریندر مودی کے ذریعہ افتتاح کیے گئے کووِڈ۔19 کے خلاف عوامی تحریک میں بھارتی ریلوے بڑے پیمانے پر شامل ہو گیا ہے۔ اس عوامی تحریک کے آغاز کے بعد، ریلوے اور تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ریلوے افسران اور ملازمین کو کووِڈ سے متعلق حلف دلایا گیا۔ اس پروگرام میں ریلوے کے مختلف زونوں کے جنرل منیجر حضرات، پی ایس یو کے سی ایم ڈی اور ریلوے کے سینئر افسران بھی شامل ہوئے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو نے سبھی افسران اور ملازمین کو آگے آکر اس ملک گیر عوامی تحریک میں سرگرم طور سے حصہ لینے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے زونل اور ڈویزنل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اداروں / اسٹیشنوں کے پاس عام لوگوں کے ساتھ شامل ہوکر کووِڈ پروٹوکول کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے سبھی ریلوے ملازمین کو کیے جانے والے اور نہ کیے جانے والے کاموں کے بارے میں مطلع اور بیدار کیا جانا چاہئے۔ ریلوے اسٹیشنوں، ریلوے کی عمارتوں، ریل گاڑیوں اور ریلوے کے دیگر اداروں میں اس سلسلے میں بینر/پوسٹر چسپاں کرنے کی ہدایات بھی جی ایم/ڈی آر ایم/ پی ایس یو کے سی ایم ڈی کو دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کووِڈ سے متعلق معلومات کو سوشل میڈیا چینلوں کے توسط سے عام کیا جانا چاہئے۔

اس عوامی تحریک (جن آندولن) کے پہلے دن، زونوں، ڈویزنوں اور پی ایس یو کے 541087 ریلوے کے ملازمین نے حلف لیا۔ ملک بھر میں بھارتی ریلوے کے 2452 ریلوے اسٹیشنوں، 273 ریل گاڑیوں اور ریلوے 847 دفاتر کی عمارتوں میں بینر / پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ کووِڈ۔19 کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک آڈیو گیت 2060 ریلوے اسٹیشنوں، 95 ریل گاڑیوں اور 138 ریلوے اداروں میں عام اطلاع دینے کے انداز میں چلایا گیا۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6254

 

 

 



(Release ID: 1663394) Visitor Counter : 125