مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارتی ڈاک کے ذریعے 9 سے 15 اکتوبر تک قومی ڈاک ہفتہ کا انعقاد


ڈاک ٹکٹ ، بچت کھاتے کھولنے، آئی پی پی بی کھاتے ،آدھار سیڈنگ اور پی ایل آئی/ آر پی ایل آئی تجاویز حاصل کرنے کیلئے سرکل سطح پر الگ الگ دن ورچوول کیمپ/ ورکشاپ منعقدکیے جائیں گے

Posted On: 09 OCT 2020 5:24PM by PIB Delhi

بھارت ڈاک نے قومی ڈاک ہفتہ کی شروعات ڈاک کے عالمی دن کے ساتھ کی ہے، جسے ہر برس 9 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جو کہ 1874 میں برن میں یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے قیام کی سالگرہ ہے۔ ڈاک کے عالمی دن کا مقصد لوگوں اور کاروباریوں کے روزمرہ کی زندگی میں ڈاک کے شعبے کے کردار اور ملکوں کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اس کے تعاون کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ڈاک محکمہ  قومی سطح پر عوام اورمیڈیا کے درمیان اپنے کردار اور سرگرمیوں کےبارے میں وسیع بیداری پھیلانے کے مقصد سے قومی ڈاک  ہفتہ کے تحت پروگراموں اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔

اس برس کے لئے ڈاک کے عالمی دن اور قومی ڈاک ہفتہ تقریبات کے پروگرام درج ذیل ہیں:

تاریخ

دن

تفصیلات

9 ا کتوبر 2020

جمعہ

ڈاک کا عالمی دن

10 اکتوبر 2020

سنیچر

بینکنگ کادن

12 ا کتوبر 2020

پیر

پی ایل آئی کا دن

13 اکتوبر 2020

منگل

یوم ڈاک ٹکٹ

14 اکتوبر 2020

بدھ

کاروبار کی ترقی کا دن

15 اکتوبر  2020

جمعرات

یوم ڈاک

 

اس سلسلے میں کئی سرگرمیوں کی اسکیم بنائی/ تجویز کی گئی ہے:

  1. سرکل سطح پر سرگرمیاں:
  1. پرانے ہورڈنگ/ پرانے نوٹسوں کو ہٹانے اور پرانے ریکارڈوں کو ہٹانےوغیرہ کے ساتھ ساتھ سبھی ڈاک گھروں، ڈاک دفاتر اور انتظامی دفاتر کی صفائی اور تزئین کاری۔
  2. قومی ڈاک ہفتہ کیلئے سرکل سطح پر مختلف سرگرمیوں کاانعقاد کیاجائیگا۔
  3. کاروباریوں کے ترقی کے دن پر موجودہ اور ممکنہ کارپوریٹ گراہکوں سے رابطہ قائم کرنا۔
  4. ڈاک ٹکٹ کو جمع کرنے، بچت کھانے کھولنے، آئی پی پی بی کھاتے، آدھار سیڈنگ  اور پی ایل آئی / آر پی ایل آئی تجویز حاصل کرنے کیلئے الگ الگ دن ورچوول کیمپ/ ورکشاپ کے انعقاد کے لئے منصوبہ بندی اور تیاری کی جائے گی۔
  5. سرکل چیف اپنے پریمیئر گراہکوں کو مکتوب لکھ کر محکمے کو کاروبار دینے کیلئے شکریہ ادا کریں گے۔
  6. ڈاک گھروں کی نئی خدمات اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی دستیابی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آن لائن بیداری مہم کا انعقاد کیا جاسکتا ہے جیسے پی ا و پی ایس کے، آدھار اندراج اور اپڈیشن سہولت، سی ا یس سی سہولتیں انڈیا پوسٹ پی آر ایس سینٹر، گنگا جل کی دستیابی وغیرہ۔

قومی ڈاک ہفتہ کے دوران دن کے مطابق سرگرمیاں:

ڈاک کا عالمی دن:ڈاک گھر احاطے کے اندر پوسٹ فورم کی میٹنگ کا انعقاد، ڈویزنوں کی ویب سائٹوں پر ڈاک کے عالمی دن اور عالمی ڈاک ہفتہ تقریبات سے متعلق خبروں کو پوسٹ کرنا، سافٹ اسکلس، پبلک انٹریکشن اور عام اخلاق پر عملہ کیلئے  ورکشاپوں کا اہتمام۔ اس دن پرنٹ میڈیا میں کوئی سرکل اشتہاری جاری نہیں کریگا۔

بینکنگ کا دن: بچت بینک کیمپوں/ میلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ بینکنگ کے دن کے موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں پی او ایس بی/ آئی پی پی بی کھاتے کھولے جاسکیں اور عوام کو محکمہ کے بچت بینک پروڈکٹس کے بارے میں بیدار کیا جاسکے۔

پوسٹل لائف انشورنس ڈے:پی ایل آئی کلیم سٹلمنٹ کو بھی اولیت دی جائے تاکہ یوم پی ایل آئی تک معطل دعووں کے نپٹارے کو کم کیاجاسکے۔

ڈاک ٹکٹ کا دن: ٹکٹ محکمہ قومی ڈاک ہفتہ کے دوران روزانہ قومی ڈاک ٹکٹ میوزیم میں پروگرام منعقد کرنے کی اسکیم اورانعقاد کررہا ہے۔ محکمہ ڈاک ٹکٹ متعلقہ پروڈکٹ (ٹکٹ موضوعات کے طور پر ٹائی، اسکارف، بیگ، مگ وغیرہ) شروع کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔ سرکل نئے پی ڈی کھاتے کھول رہے ہیں اور یہ یقینی کررہے ہیں کہ یوم ڈاک ٹکٹ پر موجودہ پی ڈی کھاتوں کی خدمات معطل نہیں ہے۔

کاروبار کی ترقی کا دن: کاروبار کی ترقی کے دن پر سرکل  موجودہ اور ممکنہ گراہکوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

یوم ڈاک: کووڈ-19 کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈاکیوں کے رول پر روشنی ڈالے گی۔ پی ایم اے کا صد فیصد استعمال کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ڈیلیوری کی جانکاری دستیاب ہو اور گراہک کو شکایت کرنے کا کوئی موقع نہ ہو۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:6241



(Release ID: 1663346) Visitor Counter : 138