محنت اور روزگار کی وزارت
جناب گنگوار نے مائیگرینٹ ورکروں اور ان کو درپیش مسائل پر قابل اعتماد ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا
محنت کے مرکزی وزیر کا لیبر بیورو سروے سے متعلق ماہرین گروپ کی پہلی میٹنگ سے خطاب
Posted On:
09 OCT 2020 5:28PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے (8 اکتوبر2020)کو نئی دہلی میں واقع محنت اور روزگار کی وزارت میں منعقدہ لیبر بیورو سروے سے متعلق ماہرین کے گروپ کی پہلی میٹنگ سے خطاب کیا۔ کولکاتا یونیورسٹی کے پروفیسر امیریٹس ایس پی مکھرجی کی صدارت والے ماہرین کے گروپ میں کئی ماہرین اقتصادیات، ماہرین شماریات اور سرکاری افسران کوشامل کیا گیا ہے۔ حکومت نے نقل مکانی، پیشہ ورانہ اکائیوں، گھریلو ورکروں اور دیگر سروے سے متعلق سروے کیلئے لیبر بیورو کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے تین سال کی مدت کیلئے اس کی تشکیل کی ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ ورکروں کے مخصوص طبقات سے متعلق معاملات کو سمجھنے کی کوشش میں حکومت نے لیبر بیورو کو تین اہم سروے کاکام سونپا ہے۔
اس وبا کے دور میں تارکین وطن ورکروں کےسامنے آئی مشکلات کے تئیں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے خاص طور سے کووڈ-19 وبا کے سلسلے میں ان ورکروں اور ان کے سامنے آنے والی مشکلات کے سلسلے میں قابل اعتماد ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ ڈیٹابیس حکومت کے لئے ان کے حالات میں اصلاح کیلئے عملی حل تلاش کرنے اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی اسکیم بنانے میں معاون ہوگا۔ لیبر بیورو کے ذریعے کرائے جارہے اس مائیگرینٹس ورکروں کے سروےسے ملک میں تارکین وطن مزدوروں کی تعداد کا حقیقی اندازہ لگانے کے ساتھ ہی ان کو درپیش پریشانیوں اور مشکلات کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ اس ڈیٹا کی فوری ضرورت کو دیکھتے ہوئے انہیں ماہرین گروپ سے اس سروے سے متعلق تکنیکی تفصیلات کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کی گزارش کی، جس سے اسے بغیر کسی تاخیر کے پیش کیا جاسکے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ روزگار اور بے روزگاری پر دستیاب ہمارے ڈیٹا کے ذرائع کے مؤثرتوسیع کے لئے حکومت نے پیشہ ور اکائیوں کا ایک سروے شروع کیا ہے، جو لیبر بیورو کے ذریعے کرایا جائیگا۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، وکیلوں اور ڈاکٹروں جیسے پیشوں میں پیدا روزگار کے اعلیٰ حصے کو دیکھتے ہوئے ایسے پیشوں میں پیدا ہونے والے روزگار پر وقتاً فوقتاً جائزہ لیے جانے کی ضرورت ہے۔ سروے کا مقصد روزگار پر قابل وثوق اور مسلسل ڈیٹا تیار کرنا ہے، جو مجموعی روزگار کی منصوبہ بندی اورفروغ میں اِن پُٹ کاکام کریگا۔
ان سروے کو انجام دینے جارہے ادارہ لیبر بیورو کا قیام 1920 میں کیا گیا تھا اور پچھلے 100 برسوں سے معیاری لیبر اعداد وشمار مہیاکرانے کی شاندار روایت کا حامل ہے۔ اپنے قیمتی اعداد وشمار، ایڈمنسٹریٹیو شماریات اور لیبر سے متعلق سروے کے اعداد وشمار کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی تعریف کی جاتی ہے۔ لیبر بیورو ماہانہ بنیاد پر سی پی آئی- ڈبلیو اشاریہ تیار کرتا ہے جس کا استعمال ملک بھر میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے تعلق رکھنے والے کروڑوں ورکروں اور ملازمین کے مہنگائی بھتہ اور اجرت کیلئے کیاجاتا ہے۔ اس کےعلاوہ یہ ادارہ دیگر کارآمد اعداد وشمار مثلاً سی پی آئی-اے ایل/ آر ایل اور خوردہ قیمت عدد اشاریہ کے علاوہ لیبر کے مختلف پہلوؤں سے متعلق متعدد سروے کا کام کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کیے گئے چار نئے لیبر اصلاحات قوانین کے تحت ریٹرنوں کےتوسط سے حاصل ہوئے اعداد وشمار کے نگہبان کا حق بھی قانون کے مطابق لیبر بیورو کے پاس رہے گا۔
***********
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 6240
(Release ID: 1663324)
Visitor Counter : 267