امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت میں شری رام ولاس پاسوان کے لئے تعزیتی میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 09 OCT 2020 5:26PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تمام افسران/ عملہ نے آج کرشی بھون، نئی دہلی میں ایک تعزیتی میٹنگ کی جس میں شری رام ولاس پاسوان کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔ محترمہ لینا ٹنڈن، سکریٹری، صارفین کے امور، جناب سدھانشو پانڈے، سکریٹری، خوراک اور عوامی تقسیم اور وزارت کے دیگر تمام سینئر افسران نے تعزیتی میٹنگ میں شرکت کی اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے شری رام ولاس پاسوان کی خدمات کو یاد کیا۔ تمام افسران نے شری رام ولاس پاسوان کے حق میں دعا کی اور سوگوار کنبے کے تئیں اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا۔

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر شری رام ولاس پاسوان 08 اکتوبر 2020 کو نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔

**************

 

 

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6233



(Release ID: 1663223) Visitor Counter : 75