وزارت آیوش

کیوباکے عوام میں یوگاکی بے پناہ مقبولیت

Posted On: 09 OCT 2020 12:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،9؍اکتوبر:ہندوستان میں یوگا کے چاہنے والوں کے لئے یہ خبرانتہائی خوش کن ہوگی کہ یوگا کیوبا میں بے پناہ مقبول ہورہاہے ۔ ہمیں اپنے بزرگوں سے جو زندہ جاویدتحفہ ملاہے درحقیقت وہ ایک عالمی ورثہ ہے ۔ اوراب عالمی سطح پر اس کو اپنا نے والوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔

کیوبا کی دارلحکومت ہوانا میں واقع ہندوستانی سفارت خانے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پروفیسر ایڈورڈوپائمینٹل اوزکیوزجو کیوبین یوگاایسوسی ایشن کے صدراوربانی بھی ہیں ، کیوبامیں یوگا کے حوالے ایک اہم اورکلیدی حیثیت رکھتے ہیں ۔ وہ کیوبا میں پچھلے 30برس سے یوگا کی تعلیم دے رہے ہیں اوراب تک 50ایسے افراد کی تربیت بھی کرچکے ہیں جو اب دوسروں کو یوگا کی تعلیم دے رہے ہیں ۔ کیوبا جیسے ملک میں جس کی مجموعی آبادی 1.13کروڑہے یوگا کی پائیدارمقبولیت کے تناظرمیں یہ غیرمعمولی تعاون ہے ۔

حال ہی میں پروفیسرپائمنٹل کا لوئس راول وازکیوز مینوز اور رفائل پائنیرس گونزالیز نے جوینٹڈ ریبیلڈے کے لئے  جوانٹرویوکیا وہ کیوبا میں وسیع پیمانے پرپڑھاگیا۔ اس ایک واقعہ سے اندازہ ہوتاہے کہ اس ملک میں یوگا کے تعلق سے عام لوگوں میں کس قدردلچسپی ہے ۔ ہرعمرکے لوگوں کو پارکوں ، کمروں اورمیوزیم کے سامنے یوگاکرتے دیکھاجاسکتاہے ۔ ایسا کرتے دیکھ کر اگرکوئی ہندوستانی شہری وہاں جائے تو وہ یہی سمجھے گا کہ وہ دیارغیرمیں نہیں بلکہ اپنے وطن میں ہے ۔ کیوبا میں یوگاکرنے والوں کی تعدادمیں روزافزوں اضافہ ہورہاہے ۔ پروفیسر ایڈورڈ پائمنٹل نے اپنے انٹرویومیں کہاکہ ایک کتاب نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ 12سال کی عمرتک وہ شطرنج کے کھلاڑی رہے لیکن  ایک روز انھیں کسی نے یوگا پرایک کتاب تحفے میں دی ۔ کتاب کے مطابق انھوں نے یوگاکرنا شروع کردیااوراس کے بعد بھی انھوں نے یوگا کی تعلیم ترک نہیں کی ۔ کیوبا میں ہرسال  یوم یوگا(یوگاڈے )منایاجاتاہے ۔ یہاں 2020   میں ملک گیرسطح پر چھٹا یوم یوگا  منایاگیا جس میں ہندوستانی سفارتخانے کی جانب سے بھی سرگرم رول اداکیاگیا۔

***************

                                                                                                                                         

)م ن۔ج ق   ۔ ع آ:)

U-6226

 



(Release ID: 1663076) Visitor Counter : 159