عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی او پی ٹی نے سرکاری ملازمین کے لئے جموں و کشمیر ، لداخ ، شمال مشرقی خطے اور انڈمان ونکوبار جزیروں کا دورہ کرنے کے لئے ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے کے لئے ایل ٹی سی کی سہولیات میں نرمی دی ہے
سفر میں نرمی 25 ستمبر 2022 تک بڑھا دی گئی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
سرکاری ملازمین اپنے علاقوں کے بدلے ایل ٹی سی ان جگہوں پر بھی حاصل کرسکتے ہیں
آسانی سے سفر کے لئے ملازمین نجی ایئر لائنز کے ذریعہ بھی ان علاقوں کا سفر کرسکتے ہیں
Posted On:
08 OCT 2020 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 اکتوبر 2020/ عملے اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) نے سرکاری ملازمین کو جموں کو کشمیر، لداخ ، شمال مشرقی خطے اور انڈومان و نکوبار جزائر کا دورہ کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کے لئے چھٹی کے دوران سفر سےمتعلق مراعات لیو ٹریول کنسیشن (ایل ٹی سی) کی سہولت میں نرمی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ شمال خطے کی ترقی (ڈونیئر) کے مرکزی وزیر ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت(آزادنہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ نرمی 25 ستمبر 2022 تک جاری رہے گی ۔
اس کے نتیجے کے طور پر ، اس سرکلر کےمطابق ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایک مستحق یا اینٹائٹلڈ سرکاری اہلکار اپنے آبائی وطن کی جگہ ایل ٹی سی کا استعمال جموں و کشمیر شمال مشرقی خطے، لداخ اور انڈومان و نکوبار کا دورہ کرنے کے لئے ایل ٹی سی کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ جموں و کشمیر، شمال مشرقی خطے لداخ اور انڈومان اورنکوبار جزائر پر جانے کےلئے غیر حق دار سرکاری ملامین کو ہوائی سفر کی سہولت مہیا ہوگی۔ ایک اور سہولت کی شکل میں نجی ایئر لائنس کے ذریعہ ان علاقوں میں سفر کی اجازت دینے میں آسانی دی جارہی ہے جبکہ عام طور پر ایک سرکاری ملازم کو ریاست کی ملکیت والی ایئر انڈیا سے سفر کرنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا سینٹرل سول سروسیز (ایل ٹی سی) رولس 1989 میں مراعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم سرکاری ملازمین کو مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ، شمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انڈو مان اور نکو بار جزائر میں سفر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ 25 ستمبر 2022 تک جزائر کی مدت کو 2 سال کے لئے بڑھایا گیا ہے۔
ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے سرکاری ملازمین کے لئے ایک بہت بڑی اور خصوصی سہولت بتاتے ہوئے کہاکہ تمام اہل سرکاری ملازمین جموں و کشمیر یا شمال مشرقی علاقے یا ان میں سے کسی بھی ایک علاقے خطے میں جانے کے لئے اپنے آبائی وطن ایل ٹی سی کو چار سال کے بلاک کے اندر سفر کرسکتے ہیں۔ حالانکہ سرکاری ملازمین جن کے ہوم ٹاؤن اور پوسٹنگ کے مقام یکساں ہیں، انہیں اس تبدیلی کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سرکاری ملازمین جو، ہوائی سفر کرنے کے حقدار نہیں ہیں ، انہیں بھی اس اسکیم کے معیارات کے تحت، کسی بھی ایئرلائنس کے ذریعہ ایکونومی کلاس میں ایل ٹی سی 80 کی اسکیم کی زیادہ سے کرایہ کے تحت سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
2014 میں جب سےمودی سرکاری نے قیادت سنبھالی ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا یہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت ہے کہ وہ دور دراز اور دشوار گذار علاقوں کو ترجیح دیتےہیں ، اور زندگی جینے میں آسانی اور حکمرانی میں آسانی کے لئے جو بھی ممکن ہو، ان علاقوں کے لئے کریں۔
*******
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6202
(Release ID: 1662953)
Visitor Counter : 214