محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی نے کووڈ – 19 وبا ک ے دوران ای ایس آئی کورپوریشن کے مستفیدین کو مستقل معزوری کا فائدہ پی ڈی بی اور منحصر افراد کا فائدہ پی بی فوری طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا

Posted On: 08 OCT 2020 11:25AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08 اکتوبر ،2020   / کووڈ – 19 عالمی وبا کو نظر میں رکھتے ہوئے ای ایس آئی سی نے سبھی خطوں اور ذیلی خطوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ مستقل معزور افراد کے فائدے اور منحصر افراد کے فائدے ، بیمہ شدہ افراد اور ان کے منحصرین کو ہر ماہ پہنچا دیں۔ سبھی خطے اور ذیلی خطے پی ڈی بی اور پی بی کی ماہانہ ادائگیاں بیمہ شدہ افراد اور ان کے منحصرین کو پوری کووڈ و با کے دوران بلا رکاوٹ  تقسیم  کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بیمہ شدہ افراد کی آمدنی کی صلاحیت میں کمی کو پورا کرنے کے لیے مستقل میڈیکل بورڈ کا بھی اہتمام کرتے رہے ہیں۔

 

 

راجستھان میں میڈیکل بورد کا انعقاد جے پور کے ماڈل ہاسپیٹل میں کیا گیا۔ یہ انعقاد 48 ای ایس آئی سی کے بیمہ شدہ افراد کے لیے کیا گیا  جو سیلی کوسس / بائیسینوسیس جیسی پیشہ  ورانہ  بیماریوں میں مبتلا ہیں اور جو راجستھان کے سیروہی میں پنڈواڑا علاقے میں کام کر رہے ہیں۔  اس سے پہلے ایک اور میڈکل بورڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پیشہ ورانہ بیماریوں میں مبتلا بیمہ شدہ افراد کی جانچ کی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ سبھی 48 بیمہ شدہ افراد کا پہلے کووڈ – 19 ٹیسٹ کیا گیا ، پھر انہیں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔  میڈیکل بورڈ کے فیصلے کے مطابق مستقل معزوری کا فائدہ جن  85 مستفیدین کو دینا شروع کیا گیا تھا انہیں پیشہ ورانہ بیماریوں میں مبتلا پایا گیا۔

 

اس کے ساتھ ساتھ منحصر افراد کے فائدے کی ادائیگی بیمہ شدہ  ان چھ  افراد کے منحصرین کو کر دی گئی جن کا انتقال سیلیکوسس  / بائیسینوسس کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ ادائیگی اس مہینے کی اوائل سے شروع کی گئی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               


 

U – 6192



(Release ID: 1662772) Visitor Counter : 211