سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایس اے آر ڈی پی – این ای سے متعلق کاموں کے لیے رقوم میں اضافہ کیا

Posted On: 08 OCT 2020 12:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08 اکتوبر ،2020   /سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے رواں مالی سال کے دوران شمال مشرقی علاقوں  میں خصوصی تیز رفتار سڑک ترقی پروگرام (ایس اے آر ڈی پی – این ای) سے متعلق  کامو کے تحت  اخراجات کے لیے رقوم کے الاٹمنٹ میں اضافہ کیا ہے۔ نظر ثانی شدہ الاٹمنٹ کے تحت اصل الاٹمنٹ کی رقم سے تقریباً دوگنی رقم کی منظوری دی گئی ہے۔ پہلے کے 390 کروڑ روپے کے خرچ کے برعکس جو  21-2020 کے دوران قومی سرمایہ کاری فنڈ سے لیے جانے تھے  اسی مدت کے لیے 760 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس میں سے 300 کروڑ روپے اروناچل پردیش  پیکیج کے لیے  رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دس فیصد لازمی ٹول فنڈ کے تحت شمال مشرقی خطے میں قومی شاہراہوں کے لیے مختص رقوم پچھلے 5 سال میں بڑھائی گئی ہیں۔ 17-2016 کے لیے منظور شدہ رقم 4520 کروڑ روپے تھی ، 18-2017 کے لیے رقم  5265 کروڑ روپے تھی،  19-2018 کے لیے رقم 6210 کروڑ روپے تھی، 20-2019 کے لیے رقم 6070 کروڑ روپے تھی اور 21-2020 کے لیے رقم 6780 کروڑ روپے ہے۔ یہ رقم مذکورہ فنڈ کے تحت ہے۔

حکومت ہند نے شمال مشرقی خطے میں ایس اے آر ڈی پی  - این ای اسکیم کے تحت بڑےپیمانے پر سڑکوں کی ترقی کا پراگرام شروع کیا ہوا ہے۔ (ایس اے آر ڈی پی   - این ای کے تحت (مرحلہ اے اور اروناچل پردیش )، 6418 کلو میٹر (5998 کلو میٹر اصل ڈیزائن طوالت) کی ترقی کے لیے نشاندہی کی جا چکی ہے جس سرمایے کا تخمینہ تقریباً 30450 کروڑ روپے ہے جس میں سے 3356 کلو میٹر مکمل ہو چکی ہے اور 1961 کلو میٹر زیرتعمیر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6193

 



(Release ID: 1662768) Visitor Counter : 103