نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بھارت کے افراد و خواتین پر مشتمل مکہ باز تربیت اور مسابقت کی غرض سے اٹلی اور فرانس کا سفر کریں گے

Posted On: 07 OCT 2020 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 ستمبر 2020: بھارت کے مقتدر افراد و خواتین پر مشتمل مکے باز حضرات ماہ اکتوبر سے ماہ دسمبر کے دوران 52 دنوں کی مدت کے لئے اٹلی اور فرانس کے سفر پر جائیں گے تاکہ وہ سمندر پار کی تربیت حاصل کر سکیں اور بین الاقوامی مسابقت میں حصہ بھی لے سکیں۔حکومت نے ان افراد کے لئے سمندر پار کی تربیت اور تجربہ حاصل کرنے کی غرض سے 1.31 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت منظور کی ہے۔

28 اراکین پر مشتمل ٹکڑی سفر پر جائے گی جس میں 10 افراد اور چھ خواتین پر مشتمل مکے باز شامل ہیں۔ معاون عملہ بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ شریک مکے بازوں میں امت پنگھال ، اشیش کمور، ستیش کمار، سمرنجیت کور، لولینا بورگوہین اور پوجا رانی جیسی خواتین مکے بازوں کے نام شامل ہیں۔ یہ تمام مکے باز خواتین نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ تمام تر چاروں مقابلے (مردوں کے 57 کلو گرام، مردوں کے 81 کلو گرام، مردوں کے 91 کلو گرام، خواتین کے 57 کلو گرام کے) میں بھارت کو ابھی مقام حاصل کرنا ہے اور اسی غرض سے ایسے مکے باز شامل کیے گئے ہیں جو ان کے ساتھ جائیں گے۔

مردوں کی ٹیم میں ان کے ہمراہ 8 کوچ اور معاون عملہ اور خواتین کی ٹیم میں چار کوچ اور معاون عملہ بھی جائے گا۔

لولینا بورگوہین خواتین ٹیم کی 69 کلو وزن کی باکسر ہیں، اور وہ ایک مرتبہ پھر مسابقت میں حصہ لینے کی توقع رکھتی ہیں۔ ’’یہ بات بہت اچھی ہے ہمیں ایک مرتبہ پھر مسابقت کا احساس ہوگا۔ میں اسے لے کر پرجوش ہوں۔ اولمپکس کے انعقاد میں ابھی دس مہینے کا وقت باقی ہے۔ یوروپی مدمقابل باکسروں کے ساتھ مسابقت کرنا درحقیقت بہت معاون ثابت ہوگا۔

مردوں اور خواتین کی باکسنگ ٹیم اسیسی، اٹلی میں 15 اکتوبر سے 5 دسمبر کے دوران 52 دنوں کی تربیت حاصل کرےگی۔ اخراجات میں ان کے قیام و طعام،ہوائی سفر کے کرایے اور ویزا فیس کے مصارف شامل ہیں۔28 کھلاڑیوں اور عملے کے کووِڈٹیسٹ کے مصارف بھی اس میں شامل ہیں۔

اس ٹکڑی کے 13 مکے باز نینتس، فرانس میں 28 اکتوبر سے 30 اکتوبر کے دوران منعقد ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ ٹورنامنٹ ’’الیکسس ویسٹائن ‘‘ میں بھی شرکت کریں گے۔

مردوں  کے زمرے کے 75 کلو وزن کے اشیش کمار نے کہا کہ یہ ایک اچھی تیاری ہے کیونکہ انہیں ایسے مدمقابلوں کا سامنا ہوگا جن  سے اولمپکس میں ان کا آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیرونِ ملک کے مسابقت کرنے والوں کے مدمقابل ہوکر کھیلنا ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔ ہم پٹیالہ میں پہلے ہی کیمپ میں شامل تھے اور ہم نے اپنی فٹنس حاصل کر لی ہے۔ بیرون ملک جانا درحقیقت بہت معاون ثابت ہوگا جب ہم نئے مدمقابل افراد کے روبرو ہوں گے تو ہمیں اپنی سطح کا ادراک ہوگا۔ اس سے ہمیں بہتر طور پر احساس ہوگا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہمیں اپنے کن پہلوؤں کی اصلاح کرنی ہے۔

بھارت سے ایک واحد اولمپکس میں شرکت کے لئے جانے والے 9 مکے بازوں کی تعداد  اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے جس نے ٹوکیو گیمز میں نام کمایا ہے۔ آئندہ برس منعقد ہونے والا عالمی اولمپک کوالیفائنگ مقابلہ بھارتی مکے بازوں کے لئے آخری مقابلہ ہوگا جس کے ذریعہ وہ اولمپکس میں جگہ بنا سکیں گے۔

بھارتی مردوں کی باکسنگ ٹیم کے چیف کوچ سی اے کٹپا، اس امر سے بے حد خوش ہیں کہ یہ مکے باز بیرونِ ملک کا سفر کریں گے، وہ اسے بیرونی دنیا سے متعارف ہونے کا ایک سفر قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد کو اس امر کی آگاہی فراہم کرے گا کہ وہ کووِڈ۔19 وبائی مرض کے نتیجے میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے بعد بین الاقوامی مسابقت کے برخلاف خود کہاں کھڑے ہیں۔ گذشتہ برس اسی وقت ہم مسابقتی فٹنس کے بام عروج پر تھے اور عالمی چمپئن شپ میں حصہ لے رہے تھے اور شدت سے تربیت حاصل کر رہے تھے۔ اس منظوری کے لئے ہم حکومت کے شکر گزار ہیں۔  مکے باز حضرات بہت مسرور ہیں وہ کچھ مختلف کرکے دکھانا چاہتے ہیں انہیں مسابقت اور تربیت درکار ہے۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یوروپی مکے بازوں کے مقابلے میں وہ کہاں کھڑے ہیں۔ سمندر پار کا یہ تجربہ یوروپ سے مسابقت کا ایک بہتر ادراک  فراہم کرے گا۔

 

***************

                                                                                                                                          

)م ن۔ا ب ن  )

U-6174


(Release ID: 1662679) Visitor Counter : 113