ریلوے کی وزارت

مسافرٹرین چلانے میں سرکاری نجی ساجھیداری  کے لئے  آرایف کیو کے جواب میں موصول درخواستیں آج کھولی گئیں


ریلوے کی وزارت کو بہترین جواب ملاہے

موصولہ تمام 120درخواستیں 12کلسٹروں کے لئے موصول ہوئی ہیں جوکہ 15درخواست کنندہ کمپنیوں نے جمع کی ہیں

Posted On: 07 OCT 2020 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،7اکتوبر: ہندوستانی ریلوے نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے مسافرٹرینوں کے آپریشن پروجیکٹ میں عوامی نجی ساجھیداری کے لئے آرایف کیو کے جواب میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے موصولہ درخواستوں کو آج کھولا۔ ریلوے کی وزارت کو بہترین ردعمل ملاہے ۔

موصولہ تمام 120درخواستیں 12کلسٹروں کے لئے موصول ہوئی ہیں جوکہ 15درخواست کنندہ کمپنیوں نے جمع کی ہیں۔یہ بات قابل غورہے کہ ریلوے کی وزارت ( ایم اوآر) نے ، اُن 12کلسٹروں میں مسافرٹرین خدمات کے آپریشن میں نجی ساجھیداری کے لئے درخواست برائے کوالیفیکیشن ( آرایف کیو) مدعوکی تھیں ، جو کہ 140اصل منزل کے روٹس کا احاطہ کریں گی اور نیٹ ورک پر، اعلیٰ معیاری ٹرینوں کو چلانے کی کارروائی میں اضافے کی غرض سے 151جدید ٹرینیں متعارف کرائی جائیں گی ۔

 یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک میں مسافرٹرینیں چلانے کے لئے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ تقریبا 30000کروڑکی نجی شعبے کی سرمایہ کاری حاصل کرسکے گا۔

اس پروجیکٹ کو حاصل کرنے کے لئے نجی کمپنیوں کا انتخاب ایک شفاف دومرحلہ کے مقابلہ جاتی بولی کے عمل کے ذریعہ کیاجائے گاجس میں درخواست برائے کوالی فیکیشن ( آرایف کیو) اور درخواست برائے تجویز ( آرایس پی ) شامل ہوں گی ۔

12کلسٹروں کے لئے آرایف کیو کو یکم جولائی ، 2020کو شائع کیاگیاتھا ۔

وزارت ریلوے درخواستوں اورآرپی ایف دستاویزات کی جانچ پڑتال کا کام مہم جویانہ سطح پر مکمل کرے گااور یہ نومبر ،2020تک اہل درخواست کنندہ گان کودستیاب کرادیاجائے  گا۔ ریلوے کی وزارت نے فروری ، 2021تک تمام کلسٹروں کی تفویض کا نشانہ مقررکیاہے ۔

 

کلسٹرجاتی شرکت کی تفصیلات

نمبرشمار

کلسٹرکانام

آرایف کیو کی موصولہ تعداد

1

ممبئی 1

9

2

ممبئی 2

12

3

دہلی 1

10

4

دہلی 2

12

5

چنڈی گڑھ

9

6

ہاوڑہ

9

7

پٹنہ

9

8

پریاگ راج

10

9

سکندرآباد

10

10

جے پور

10

11

چنئی

9

12

بینگلورو

11

 

میزان

120

 

شراکت داروں کی تفصیلات

نمبرشمار

درخواست دہندہ کانام

1

میگاانجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرلمیٹڈ

2

سائی ناتھ سیلس اینڈ سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ

3

آئی آربی انفراسٹرکچرڈیولپرس لمیٹڈ

4

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن لمیٹڈ

5

جی ایم آرہائے ویزلمیٹڈ

6

ویل اسپن انٹرپرائزیزلمیٹڈ

7

گیٹ وے ریل فریٹ لمیٹڈ

8

کیوب ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر III پرائیویٹ لمیٹڈ

9

مالیم پتی پاورپرائیویٹ لمیٹڈ

10

ایل اینڈ ٹی انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ پروجیکٹس لمیٹڈ

11

آرکے ایسوسی ایٹس اینڈ لوٹلیئرس پرائیویٹ لمیٹڈ

12

کانسٹرکسینسی آکزیلیئرڈی فیروکیریلیز، ایس اے

13

پی این سی انفرٹیک لمیٹڈ

14

اروند ایویشن

15

بی ایچ ای ایل

 

***************

                                                                                                                                         

)م ن۔اع  ۔ ع آ)

U-6183



(Release ID: 1662662) Visitor Counter : 116