صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہر ش وردھن نے مدھیہ پردیش کے ریوا کے شام شاہ میڈیکل کالج میں ایک سپر اسپشلٹی بلاک کا ڈیجیٹل طور پر افتتا ح کیا
اس سے مرحوم وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی نظریاتی رہنمائی کے تحت خوابوں کی تکمیل ہوگی:ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
07 OCT 2020 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7 اکتوبر 2020/ صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزیر مملکت برائے خاندانی بہبود جناب اشونی کمار چوبے اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلی جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ہمراہ اس سپراسپشیلٹی بلاک (ایس ایس بی)کا مدھیہ پردیش کے ریوا میں شیام شاہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈیجیٹل طور پر افتتاح کیا۔
200 بستروں پر مشتمل سپر اسپیشلٹی بلاک حکومت ہند کی پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت 150کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیاگیاہے۔ اس میں نیورولوجی، نیوروسرجری، نفرولوجی، یورولوجی، کارڈیولوجی، سی ٹی وی ایس ، نیورولوجی اور پرلمنری کے شعبے ہیں۔ ایس ایس بی میں چھ موڈیولر آپریشن تھیٹر، 200 سپر اسپشلٹی بیڈ ، 30 آئی سی یوبیڈ، اور 8 وینٹی لیٹرس ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس میں 14 پوسٹ گریجویٹ طلبا کی تربیت کی صلاحیت ہوگی۔
ڈاکٹر ہرش وردھ نے سپر اسپشلٹی بلاک کا افتتاح کرتےہوئے ریوا اور مدھیہ پردیش کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا، ’’اس سے ہندستان طبی خدمات میں خود انحصار بنے گا ۔ ایس ایس بی بی ان لوگوں کو جدید ترین اور تیز تر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرے گا جنہیں اس سے قبل یہ سہولیات حاصل کرنے کے لئے دوسرے بڑے شہروں کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ ‘‘
مرکزی وزیر صحت نے مرحوم وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 2003 کے یوم آزادی کے خطاب کو یاد کیا۔ جس میں انہوں نے پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا کے تحت ایمس 6 اسپتال قائم کرنے کی بات کی تھی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی اور ترقی پسند نظریات کے تحت حکومت کے عزم ، تمام خطوں میں سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ایمس جیسے اسپتالوں کا قیام6 سے 22 ہوگیا ہے جبکہ دیگر 75 موجودہ اداروں (اسپتالوں) کو ایمس جیسی خدمات فراہم کرکے اپ گریڈ کرنے کی کوشش ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے 20-2019 میں پی ایم ایس ایس وائی کے مرحلہ تین کے تحت راج گڑھ ، مانڈلا، نیمچ، مندسورشیوپور، سنگرولی اور مہیشور اضلاع میں میڈیکل کالجوں کے اپ گریڈیشن کو منظوری دے دی ہے۔
کووڈ-19 کے خلاف ہندستان کی لڑائی کے بارے میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ’’گزشتہ 9 مہینوں سے، ہندستان اس انتہائی وبائی مرض کے خلاف پوری جدوجہد کررہا ہے۔ ہندستان کی ریکوری شرح میں مسلسل اضافہ اور مستقل طور پر گرتے ہوئے فعال معاملات نے مرکز کی زیر قیادت کووڈ 19 پر قابو پانے کی حکمت عملی کی کامیابی کو ثابت کیا ہے۔ ہم نے کامیابی کے ساتھ اپنی جانچ کی صلاحیت کوبڑھایا ہے جو کل ٹسٹوں کے لحاظ سے 8 کروڑ سے زیادہ کا سنگ میل عبور کرچکی ہے۔ جنوری میں ایک لیب کی شروعات سے اب ہمارے پاس ملک بھر میں 1889 لیبس پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے کووڈ -19 کے علاج اور ویکسن کے میدان میں ہونے والی سائنسی پیش رفتوں پر اعتماد ہے اور جلد ہی ہندستان کو کووڈ 19 کے خلاف ہماری لڑائی میں مزیدکامیابی ملے گی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں کو کووڈ کے لئے مناسب طرز عمل پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے لوگوں کو سوشل ویکسن کے بارے میں یاد دلایا اور عوامی مقامی پر ماسک پہننے /چہرے کو ڈھکنے ، ہاتھوں اور سانس سے متعلق صفائی اور آداب اپنانے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے یا دو گز کی دوری قائم رکھنے پر عمل کرنے کو کہا تاکہ انفیشکن کی تشہیر کا پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
اس موقع پر وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنیل شرما ، طبی تعلیم کی وزارت کے وزیر جناب وشواس سارنگ ، گیس سانحہ راحت اور باز آباد کاری مدھیہ پردیش ، جناب راج منی پٹیل ، مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن جناب جناردھن مشرا، ریوا سے رکن پارلیمان ، دیگر اہم شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6170
(Release ID: 1662631)
Visitor Counter : 159