نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بھارتی ہاکی ٹیموں کی تربیت جاری ہے؛کیپٹنس کوچ جلد ہی مکمل مومینٹم پر پہنچنے کے بارے میں پُر امید

Posted On: 06 OCT 2020 6:35PM by PIB Delhi

ہندوستان کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں نے بنگلورو میں نیتا جی سبھاش سدرن سینٹر میں اپنی تربیت پھر سے شروع کردی ہے۔ یہ تربیت کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے رک گئی تھی۔کھلاڑیوں کو امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنی بہترین فارم میں لوٹ آئیں گے اور وہ اس سینٹر میں اپنائے گئے تحفظاتی اقدام سے بھی مطمئن ہیں۔

کیپٹن من پریت سنگھ سمیت چھ کھلاڑی آرام کرنے کے بعد کیمپ پہنچنے پر کووڈ سے متاثر پائے گئے تھے، انہیں تمام قسم کی امداد فراہم کی گئی تھی اوراسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا( ایس اے آئی) سینٹر میں ان کی مناسب دیکھ بھال کی گئی تھی اور انہیں پینل والے اسپتال میں رکھا گیا تھا اور اب وہ تربیت حاصل کررہے ہیں۔ کیپٹن من پریت سنگھ نے کہا کہ جب میں تربیت کے لئے واپس آیا تو میں کوروناٹیسٹ میں پازیٹیو پایاگیا تھا۔ ہم نے کھیلنے کے لئے آہستہ آہستہ طریقہ کار اپنانا شروع کئے۔کوچوں نے ایک پلان تیار کیا ، تاکہ ہم مکمل صلاحیت کے ساتھ آہستہ آہستہ کھیلنے کے لئے لاٹ آئیں اور اب مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ میں دوبارہ پریکٹس کے لئے واپس آ گیا ہوں۔ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ایس اے آئی سینٹر میں احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں، جہاں ایتھلیٹس کا اپنے قرنطینہ مرحلے کے دوران پہنچنے پر ٹیسٹ کیاجاتا ہے۔

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے بتایا کہ فی الحال صلاحیت پر مبنی تربیت پر زور دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کی بنیادی صلاحیتوں پر توجہ دی جارہی ہے، جس میں سماجی دوری کے ساتھ چھوٹے گروپوں میں تربیت لینے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ڈسپلین(کھیل کود)کے لئے ایس اے آئی کے ایس او پی (ضابطے)استعمال کرتے ہوئے ہم تربیت کی شدت کو آہستہ آہستہ بڑھانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جہاں ہمارے پاس اگلے کیمپ کے آخر تک کووڈ سے پہلے کی سطحوں کے لئے کھلاڑیوں کی ٹیم کے دستوں کی اکثریت ہے۔ چوٹ کے جوکھم کو کم سے کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ نتیجہ برآمد کرنے کے لئے ایک عمل ڈیزائن کیاگیا ہے۔

تمام کھلاڑی تحفظاتی پروٹوکول سے خوش ہیں، جو ایس اے آئی بنگلورو سینٹر میں ان کے لئے یقینی بنائے گئے ہیں۔یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے کافی لمبے عرصے کے بعد تربیت پھر سے شروع کردی ہے۔ہم آہستہ آہستہ اپنے جسم کو اسی سطح پر لانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں،جو ہمیں اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ ہم تربیت اسی طرح حاصل کریں جو اس سے پہلے حاصل کرتے تھے۔اس کے ساتھ ہی جو بھی تحفظاتی اقدامات کئے جارہے ہیں، اس پر ہم عمل کررہے ہیں اور ہم اپنی پرانی فارم میں واپس لوٹنے کے تئیں پُر امید ہیں اور کچھ ہی مہینوں میں ہم پہلے کی طرح پورے جوش سے کھیل سکیں گے۔ خواتین کی ہاکی ٹیم کی بھارتی کپتان رانی رام پال نے کہا کہ فی الحال یہ ضروری ہے کہ تمام پروٹوکولز کو اپناتے ہوئے اپنا خود کا تحفظ کریں اور ان کے اندر ہی رہ کر تربیت حاصل کریں۔

مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں نے اولمپک کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 

********

م ن۔ح ا۔ن ع

 (U: 6140)



(Release ID: 1662263) Visitor Counter : 144