نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کے وزیر کرن رجیجو نے یوپی کے مکے باز سنیل چوہان اور تیر انداز نیرج چوہان میں سے ہر ایک کی مدد کے لیے 5 لاکھ روپے منظور کیے

Posted On: 06 OCT 2020 6:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 06 اکتوبر: کھیل کی وزارت یوپی کے مکے باز سنیل چوہان اور ان کے بھائی، تیر انداز نیرج چوہان کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے آگے آئی ہے۔ ان دونوں بھائیوں کو مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیوں کہ ان کے والد فیملی میں کمانے والے واحد رکن تھے اور وبائی مرض کے سبب ان کی نوکری چلی گئی تھی جس کے بعد فیملی کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے سبزیاں بیچنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اور فیملی کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے، امورِ نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کھلاڑیوں کے لیے بنائے گئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ کے تحت ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی مدد مہیا کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

تیر انداز نیرج چوہان نے جہاں ایک طرف سینئر تیر اندازی چیمپئن شپ 2018 میں 50 میٹر میں چاندی کا تمغہ اور 65ویں نیشنل اسکول گیمز 2020 میں میڈل جیتا تھا، وہیں دوسری طرف ان کے بھائی سنیل چوہان ایک مکے باز ہیں اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، 2020 میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

مکے باز سنیل چوہان سے جب اس مالی مدد کے تعلق سے رابطہ کیا گیا، تو وہ اس خبر سے کافی خوش تھے اور انہوں نے کہا: ’’اس مالی تعاون سے مجھے اور میری فیملی کو کافی مدد ملے گی اور ہم محترم وزیر کے تہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ضرورت کے وقت ہماری مدد کی۔‘‘

کوئی بھی ضرورت مند کھلاڑی جسے مالی مدد کی ضرورت ہو، وہ وزارتِ کھیل کی ویب سائٹ کے ذریعے مدد کے لیے درخواست دے سکتا ہے یا اس ای میل پر لکھ سکتا ہے: myasoffice[at]gmail[dot]com

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GFOX.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LU53.png

 

                                          **************

م ن ۔ ق ت  

U:6139

 



(Release ID: 1662252) Visitor Counter : 98