کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نیشنل اسٹارٹ اَپ ایوارڈز 2020 کے نتائج کا اعلان

Posted On: 06 OCT 2020 6:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 06 اکتوبر: ریلوے اور کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں نیشنل اسٹارٹ اَپ ایوارڈز کے نتائج کا اعلان کیا۔ تقسیم انعام کی یہ ورچوول تقریب وزیر مملکت برائے کامرس اور صنعت جناب سوم پرکاش کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

محکمہ برائے فروغِ صنعت اور داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے اُن شاندار اسٹارٹ اپس اور ایکو سسٹم فراہم کنندگان کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لیے نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا ہے، جو اختراعی مصنوعات یا حل تیار کرنے اور اعلیٰ کاروبار کی تشکیل میں مصروف ہیں، جن کے اندر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سرمایہ کی افزودگی کے اعلیٰ امکانات ہیں اور جن کا معاشرہ پر واضح اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کامیابی کا پیمانہ صرف یہی نہیں ہے کہ سرمایہ کاروں کو مالی فوائد حاصل ہو رہے ہیں، بلکہ اس سے معاشرے کی فلاح و بہبود میں بھی مدد مل رہی ہے۔

ایوارڈز کے اس پہلے ایڈیشن کے تحت 12 شعبوں سے درخواستیں طلب کی گئیں، جنہیں مزید 35 ذیلی زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ یہ 12 شعبے ہیں زراعت، تعلیم، ٹیکنالوجی، توانائی، مالیات، خوراک، صحت، صنعت 4.0، خلاء، سکیورٹی، سیاحت اور شہری خدمات۔ ان کے علاوہ اسٹارٹ اَپ کا انتخاب ان شعبوں سے کیا جاتا ہے جو دیہی علاقوں پر اثر ڈالتے ہیں، جن کی قیادت خواتین کے ہاتھوں میں ہے اور جن کی بنیاد تعلیمی درس گاہوں میں ڈالی گئی ہے۔

مجموعی طور پر 1641 درخواستیں 23 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے اسٹارٹ اپس سے موصول ہوئیں۔ ان میں سے 654 درخواستیں خواتین کی قیادت والے اسٹارٹ اپ، 165 تعلیمی درس گاہوں پر مبنی اور 331 دیہی علاقوں میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپ سے متعلق تھیں۔

تمام درخواست گزاروں کا جائزہ چھ وسیع پیمانوں پر لیا گیا، جن کے نام ہیں اختراع، ترقی کی صلاحیت، اقتصادی اثر، سماجی اثر، ماحولیاتی اثر، اور شمولیت پذیری اور تنوع۔ تین مراحل میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد، 199 اسٹارٹ اپس کو جیوری کے سامنے پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان میں سے 192 کو صنعت، سرمایہ کاروں اور حکومت کی طرف سے متعدد شعبوں کے 15 ماہرین پر مشتمل  جیوری پینل کے سامنے پیش کیا گیا۔

تسلیم شدہ اداروں کو اس سے نہ صرف مزید تجارت، مالیات، شراکت داری اور صلاحیت کو متوجہ کرنے کے معاملے میں فائدہ حاصل ہوگا، بلکہ وہ دوسرے اداروں کے لیے رول ماڈل کا بھی کام کریں گے، اور انہیں اپنے سماجی و اقتصادی اثر کے بارے میں با مقصد اور ذمہ دار بننے کے لیے آمادہ کریں گے۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2020 کو ضمیمہ میں منسلک کیا گیا ہے۔

تقسیم انعام کی تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2020 کی ایک ای- رپورٹ بھی جاری کی گئی جس میں فاتحین کی تفصیلات سمیت پہلے نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز کے سفر کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے موقع پر ’اسٹارٹ اپ انڈیا شو کیس‘ اور ’بلاک چین پر مبنی سرٹیفکیٹ ویریفکیشن سسٹم‘ کا بھی افتتاح کیا گیا۔

فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، ریلوے اور کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ یہ انعامات نوجوان سرمایہ کاروں کو اپنے اختراعی خیالات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم و حوصلہ عطا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طول و عرض کے معاملے میں یہ انعامات انوکھے ہیں اور نئے خیالات، اختراعات اور کام کرنے کے نئے طریقوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف نئے ایکو سسٹم کو تسلیم کرنا اور اس کا جشن منانا ہے، بلکہ یہ اسٹارٹ اپ برادری کو آسمان کی بلندیوں کو چھونے کا حوصلہ عطا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ آنے والے دنوں میں بھارت کی کامیابی کی نئی کہانیاں لکھیں گے جسے دنیا دیکھے گی اور تسلیم کرے گی۔ اس سے اسٹارٹ اپس کو پھیلنے اور نئے علاقوں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر بولتے ہوئے، وزیر مملکت برائے کامرس اور صنعت جناب سوم پرکاش نے کہا کہ سال 2016 میں عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعے شروع کیا گیا اسٹارٹ اپ مشن اب ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے۔ ملک کے 586 ضلعوں میں کم از کم ایک اسٹارٹ اپ موجود ہے۔ اسٹارٹ اپ روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعے فراہم کردہ رعایتیں اور سہولیات نوجوان سرمایہ کاروں کی مدد کر رہی ہیں اور اس کے نتیجے میں صلاحیت اور ہنر مندی ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز رپورٹ کی سافٹ کاپی – https://we.tl/t-9JSi29aCyg

انعام یافتگان کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں

جناب پیوش گوئل کی تقریر کا لنک: https://www.facebook.com/watch/live/?v=819462168878777&ref=watch_permalink

اسٹارٹ اپ پر ویڈیو دیکھیں: https://twitter.com/pib_india/status/1313423358290083840?s=24

 

                                          **************

م ن ۔ ق ت   

U:6133


(Release ID: 1662215) Visitor Counter : 305