امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے، کم سے کم امدادی قیمت پر،فصلوں کی سرکاری خرید جاری ہے
تمام ریاستوں میں ،دھان کی سرکاری خرید کی جارہی ہے; کچھ ریاستوں میں دالوں اور تلہن کی سرکاری خرید کے لئے منظوری دے دی گئی ہے
مونگ اور کوپرا کی کم سے کم امدادی قیمت پر ،سرکاری خرید بھی شروع ہوگئی ہے
Posted On:
05 OCT 2020 7:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 06اکتوبر 2020: خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی آمدکا پہلے ہی آغا ز ہوچکاہے اور سرکار اپنی موجودہ کم از کم امدادی قیمت کی اسکیموں کے مطابق اسی طرح کسانو ں سےکم سے کم امدادی قیمت پر، خریف 21-2020 کی فصلوں کی سرکاری خرید جاری رکھے ہوئے ہے ،جیسا کہ پچھلے برس کی گئی تھی۔
21-2020 کے لئے دھان کی ریاستوں میں سرکاری خرید سہولت کے ساتھ جاری ہے۔ 4 اکتوبر 2020 تک خریف کے مارکیٹنگ سیزن 2021 میں دھان کی مجموعی سرکاری خرید 800389 میٹرک ٹن ہوئی ہے۔اس سے مجموعی طور پر مستفیض ہونے والے کسانوں کی تعداد 62518 ہے جبکہ کم سے کم امدادی قیمت کی ابھی تک مالیت 1511.135کروڑروپے ہے۔
اس کے علاوہ ریاستوں سے موصول تجاویز پر مبنی 28.40 ایل ایم ٹی دالیں اور تلہن کی سرکاری خرید کے لئے منظوری فراہم کی گئی جو کہ خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے تامل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات اور ہریانہ کی ریاستوں میں سرکاری خرید کے لئے دی گئی ہے۔اسی کے ساتھ آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کے لئے کوپرا کی 1.23 ایل ایم ٹی فصل کی سرکاری خرید بھی اس منظوری میں شامل ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی ،قیمت کی امدادی اسکیم ( پی ایس ایس ) کے تحت دالوں ،تلہن اور کوپرا کی سرکاری خرید کے لئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی۔ اگر ریاست کی نامزدسرکاری خرید کی ایجنسیوں کے توسط سے ، مرکزی کلیدی ایجنسیوں کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں فصل کٹائی کی نوٹیفائڈ مدت کے دوران، مارکیٹ کے ریٹ کم سے کم امدادی قیمت سے بھی کم ہوجاتے ہیں تو ،ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی سرکاری خرید کو،21-2020 کے لئے نوٹیفائڈ کم سے کم امدادی قیمت پر، براہ راست اندراج شدہ کسانوں سے خریدا جاسکے۔
4 اکتوبر 2020 تک سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیو ں کے ذریعہ 103.40 میٹرک ٹن مونگ کی سرکاری خرید کرلی تھی جس میں کم سے کم امدادی قیمت کی مالیت 74 لاکھ روپے رہی جس سے تمل ناڈو اور ہریانہ میں 85 کسانوں کو فائدہ پہنچا ۔اسی طرح سے 5089 میٹرک ٹن کوپرے کی سرکاری خرید کی گئی جس میں کم سے کم امدادی قیمت کی مالیت 52.40 کروڑروپے تھی اور جس سے کرناٹک اورتمل ناڈو میں 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچا ۔ یہ آندھرا پردیش،کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے 1.23 ایل ایم ٹی کی منظور شدہ تعداد کے مقابلے میں سامنے آئی ۔میلنگ اور بال کوپرا کےزمرے میں ریٹ کا تناسب کم سے کم امدادی قیمت سے اوپر رہا ہے۔
متعلقہ ریاستی سرکار یں مونگ کے سلسلے میں سرکاری خرید شروع کرنے کے لئے انتظاما ت کررہی ہیں۔ جہا ں تک اڑد اور کوپرا کا تعلق ہے ، مارکیٹ کی قیمتیں کم سے کم امدادی قیمت کے برابر یا اس سے اوپر چل رہی ہیں۔
خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کپاس کی سرکاری خرید بھی یکم اکتوبر 2020سے شروع ہوچکی ہے اور 4 اکتوبر 2020 تک کاٹن کارپوریشن آف انڈیا نے کم سے کم امدادی قیمت کے تحت کپاس کی 147 گانٹھیں خریدیں، جس میں کم سےکم امدادی قیمت کی مالیت 40.80 لاکھ روپے رہی جس سے ہریانہ کے 29 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
م ن۔اع ۔رم
(Release ID: 1662022)
Visitor Counter : 132