صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹیوبورڈ کے پانچویں خصوصی اجلاس کی صدارت کی


ہنگامی تیاریوں کو مضبوط بنانا اور خطرات کا بندوبست، بڑھتی ہوئی بیماریوں سے صحت کو لاحق خطرات کے ازالے اورپائیدار ترقیاتی اہداف کی سمت میں پیش رفت  کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

پوری دنیا کے لئے امراض کی روک تھام سے متعلق اقدامات، تشخیص اور ٹیکے، اس وباء سے نجات حاصل کرنے کا واحد طریقہ ہے

Posted On: 05 OCT 2020 8:35PM by PIB Delhi

صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ایگزیکٹیو بورڈ کے چیئرمین ہونے کے ناطے بیورو آف ایگزیکٹیو بورڈ کے پانچویں خصوصی اجلاس کی ورچوول طریقے سے صدارت کی۔مشاہد شرکاء اور ڈبلیو ایچ او صدر دفتر کے سینئر اہلکار اس موقع پر موجود تھے۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں جو چیزیں شامل تھیں، ان میں کووڈ-19ریسپانس سے متعلق ڈبلیو ایچ اے 73.1قرار داد کی شرائط کے مکمل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات پر توجہ مرکو زکرنا شامل ہے۔

‘‘کووڈ-19ریسپانس ’’کے عنوان سے ڈبلیو ایچ اے 73.1قرار داد کو 130 سے زیادہ ممالک نے مشترکہ طورپر اسپانسر کیا تھا۔ انہوں نے وباء پر قابو پانے سے متعلق کوششوں میں شدت لانے کی اپیل کی۔انہوں نے اس وائرس سے نبردآزما ہونے کے لئے سبھی ضروری صحت ٹیکنالوجیز اور مصنوعات تک مساوی رسائی اور ان کی منصفانہ تقسیم کی بھی اپیل کی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور اس وباء میں جان گنوانے والوں اوران لوگوں کے تئیں جومسلسل اور بے لوث طریقے سے اس کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،  گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

اس وباء کے سبب پیدا شدہ عالمی بحران کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایسے ناگزیر حالات ہیں، جنہوں نے ہمیں ورچوول طریقے سے میٹنگ کرنے کے لئے مجبور کیا ہے۔حکومتوں، صنعتوں اور خیراتی اداروں کو اس خطرے ، اس سے متعلق ریسرچ ، مینوفیکچرنگ اور تقسیم کے لئے وسائل جمع کرنے چاہئیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈبلیو ایچ او کے اراکین سے درخواست کی کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل جل کر کام کریں، تاکہ عوامی صحت سے متعلق ذمہ داریوں کو مؤثر اور ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دیا جاسکے۔ موجودہ وباء جیسے سبھی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت ہوتی ہے،کیونکہ یہ مشترکہ خطرات ہیں، جن کے لئے مشترکہ طورپر ذمہ داری اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے شروع شروع میں ہی مناسب موقع پر اقدامات کا آغاز کرنے  اور رکن ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو کہ ایک غیر جانب دارانہ ، آزادانہ اور جامع تجزیے کے سلسلے میں مرحلہ وار طریقہ ہے۔اس میں جہاں تک مناسب ہو موجودہ  میکنزم کا استعمال ، حاصل شدہ تجربے کا جائزہ اور کووڈ-19کے تئیں ڈبلیو ایچ او سے تال میل پر مبنی بین الاقوامی صحت ریسپانس سے سیکھے گئے اسباق  شامل ہیں۔

 

********

م ن۔م م۔ن ع

 (U: 6115)


(Release ID: 1661983) Visitor Counter : 205