عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں ضلع اُدوھم پور، تحصیل رام نگر میں بسنت گڑھ اور چوکی بلاکوں کے کسانوں، سرپنچوں اور بی ڈی سی صدور کے ساتھ نئے زرعی قوانین کے بارے میں بات چیت کی

Posted On: 05 OCT 2020 6:44PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئے زرعی قوانین کی مخالفت کررہے مفاد پرست عناصر کو زرعی برادری  کا دشمن اور کسانوں کا استحصال کرنے والوں کا حامی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کی گئی زرعی اصلاحات سے کسانوں کو فصل کی لاگت کا انتخاب کرنے اور کسانوں کو پہلے سے زیادہ خریداروں تک پہنچ بنانے اور اپنی فصل فروخت کرنے کے لئے قیمت طے کرنے میں لچیلا پن اور آزادی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی کسانوں کی فصل کی فروخت کے لئے پہلے سے قائم ایم ایس پی نظام بھی جاری رہے گا۔

گاؤں ، پنچایت اور بلاک سطح پر کسانوں اور عوامی نمائندوں تک اپنی رسائی بڑھانے سے متعلق پروگراموں کو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج جموں و کشمیر کے ضلع اُودھم پور میں تحصیل رام نگر کے بسنت گڑھ اور چوکی بلاکوں میں کسانوں ، گاؤں کے نمائندوں اور مقامی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔

 

01.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے الزام  لگایا کہ المیہ یہ ہے کہ جو لوگ مودی حکومت کی اصلاحات کی مخالفت کرکے کسانوں کے حامیوں کے طورپر کام کرنے کا ڈرامہ کررہے ہیں، وہ دراصل ان لوگوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، جنہوں نے برسوں سے کسانوں کو ایک طرح سے یرغمال بنا رکھا ہے اور اونی پونی قیمت ان کی فصل خرید کر کئی گنا زیادہ قیمت پر اسے فروخت کرکے منافع کماتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا تکلیف دہ انجام یہ ہوا کہ اس سے بچولیوں اور اجارہ داروں نے خوب نفع کمایا اور نسل در نسل پھلتے پھولتے رہے، جبکہ کسان غریب سے غریب تر ہوتے چلے گئے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ نہ صرف بے رحمی کا سلوک کیاگیا، بلکہ انتہائی عدم حساسیت سے ان کی تکالیف کی جانب کبھی توجہ نہیں دی گئی ، جس سے وہ مایوس ہو کر خود کشی جیسے اقدامات کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعے خصوصی حفاظتی غلاف اور حفاظتی التزامات کو نافذ کرنے کے بعد کسانوں کے لئے راحت کی کھڑکیاں کھل جائیں گی اور مشکل حالات میں انہیں راحت ملے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مودی حکومت کے سابقہ 6 سالہ ریکارڈ پر نظر ڈالتے ہوئے اعادہ کیا کہ مودی حکومت کی منشا پر شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ مودی حکومت ہے، جس نے اصلاحات کا تصور کیا اور انہیں نافذ کرایا، جن کے بارے میں پہلے کی کسی بھی  حکومت نے کبھی نہیں سوچا تھا۔ ان میں مٹی صحت کارڈ، پردھان منتری کسان سمان ندھی، کسانوں کے کھاتے میں پیسہ جمع کرانا، فصل بیمہ یوجنا، نیم کوٹیڈ یوریا  اور ایف پی او کی تخلیق شامل ہیں۔

بات چیت کے دوران جن مقامی کسانوں ، سرپنچوں اور بی ڈی سی صدور نے  اپنے خیالات کا اظہار کیا ، ان میں کیول سنگھ پریہار، اُپدیش کمار، رمیش کمار، آکاش سنگھ، رام لال ورما، دیپ سنگھ، مکھنا دیوی اور دیگر لوگ شامل ہیں۔عوامی کارکن راجیندر شرما، سُمت گپتا، موہیندر سنگھ ، رتن شرما اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

********

م ن۔م م۔ن ع

 (U: 6113)



(Release ID: 1661966) Visitor Counter : 107