سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹریکٹروں کیلئے آلودگی کے اخراج کے ضابطےاگلے سال اکتوبر سے اور تعمیراتی سامان کی گاڑیوں کیلئے آلودگی کے اخراج کے ضابطے اپریل 2021 سے قابل اطلاق ہوں گے

Posted On: 05 OCT 2020 5:59PM by PIB Delhi

سڑک، نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر 598(ای) مؤرخہ 30 ستمبر 2020 کے ذریعے سی ایم وی آر 1989 میں ترمیم کو نوٹیفائی کیا ہے جس کے تحت ٹریکٹروں کیلئے آلودگی کے اخراج کے ضابطے کے اگلے مرحلے  (ٹی آر ای ایم مرحلہ۔IV) کو نافذ کرنے کی تاریخ کو اس سال کے اکتوبر سے مؤخر کرکے اگلے سال کے یکم اکتوبر تک کردیا گیا ہے۔ وزارت کو زراعت کی وزارت ، ٹریکٹر مینوفیکچررزاور زرعی تنظیموں کی جانب سے اس سلسلے میں درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ تعمیراتی سامان کی گاڑیوں کیلئے آلودگی کے اخراج کے ضابطے کے اگلے مرحلے کا اطلاق یکم اپریل 2020 کی تاریخ سے ہوگا اس طرح  اس کو اگلے چھ مہینے کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔

اس ترمیم میں دیگر موٹرگاڑیوں کے آلودگی کے اخراج کے ضابطوں کے درمیان الجھن کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جن میں بی ایس ضابطے کے طور پر اور زرعی مشینری، تعمیراتی سامان کی گاڑیوں اور اس طرح کے دیگر آلات شامل ہیں۔ ترمیم میں درج ذیل اُمور شامل ہیں:

  1. زرعی مشینری (زرعی ٹریکٹرس، پاور ٹیلرس اور مشترکہ کٹائی کرنے والی مشینوں) اور تعمیراتی سامان کی گاڑیوں کے لئے اخراج کے ضابطے کو الگ کرنا، اور
  2. بھارت اسٹیج (سی ای وی / ٹی آر ای ایم) –IV اوربھارت اسٹیج (سی ای وی / ٹی آر ای ایم)-V  کے آلودگی کے اخراج کے ضابطے  کے مجموعے میں تبدیلی کرکے۔

(اے)زرعی ٹریکٹروں اور دیگر آلات کیلئے ٹی آر ای ایم مرحلہ-IV اور ٹی آر ای ایم مرحلہ-V تک کردیا گیا ہے۔

(بی)تعمیراتی سامان کی گاڑیوں کیلئے سی ای وی مرحلہ-IV اور سی ای وی مرحلہ -V تک کردیا گیا ہے۔

ان ضابطوں میں ترمیم سے متعلق مسودہ ضابطوں کو نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 491(ای) مورخہ 5 اگست 2020 کے ذریعے شائع کیا گیا تھا۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6106



(Release ID: 1661964) Visitor Counter : 104