بھارتی چناؤ کمیشن
منی پور کی قانون ساز اسمبلی میں کیزول آسامیاں پر کرنے کے لئے ضمنی انتخابات کا شیڈول
Posted On:
05 OCT 2020 3:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی 05 اکتوبر :
کمیشن نے درج ذیل تفصیل کے مطابق منی پور کی قانون ساز اسمبلی میں تین (3) آسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نمبر شمار
|
ریاست
|
اسمبلی انتخابی حلقے کی تعداد اور نام
|
-
|
منی پور
|
22-وانگوئی
|
-
|
منی پور
|
51-سیتو(ایس ٹی)
|
-
|
منی پور
|
60-سنگھاٹ(ایس ٹی)
|
مقامی تہواروں ، موسم کی صورتحال ، افواج کی نقل و حرکت اور وبا وغیرہ جیسے مختلف عوامل پر غور کرنے کے بعد کمیشن نے ان آسامیوں کو پر کرنے کے لئے ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پول پروگرام
|
شیڈول
|
گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ
|
13.10.2020
(منگل)
|
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ
|
20.10.2020
(منگل)
|
کاغذات نامزدگی کی جانچ کی تاریخ
|
21.10.2020
(بدھ)
|
امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ
|
23.10.2020
(جمعہ)
|
پولنگ کی تاریخ
|
07.11.2020
(ہفتہ)
|
ووٹوں کی گنتی کی تاریخ
|
10.11.2020
(منگل)
|
تاریخ جس سے پہلے الیکشن پورا ہونا ہے
|
12.11.2020
(جمعرات)
|
1۔ الیکٹرل رول
مذکورہ بالا اسمبلی حلقوں کے لئے الیکٹورل رول یکم جنوری 2020 کو کوالیفائنگ تاریخ کے طور پر شائع کر دئیے گئے ہیں۔
2۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور وی وی پیٹ
مذکورہ بالا ضمنی انتخابات کے لئے مناسب تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ دستیاب کرائی گئی ہیں۔
3۔ رائے دہندگان کی شناخت
موجودہ طریق کار کو جاری رکھنے کے ضمن میں ووٹنگ کے وقت مذکورہ بالا انتخابات میں ووٹر کی شناخت لازمی ہو گی۔ الیکٹورل فوٹو شناختی کارڈ ( ای پی آئی سی) ووٹر کی شناخت کا اہم دستاویز مانا جائے گا۔ تاہم، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوئی بھی ووٹر اپنے ووٹ کے حق سے محروم نہ ہو، اگر اس کا نام الیکٹورل رول میں شامل ہے تو درج ذیل متبادل شناختی دستاویزات کی تعیین کی گئی ہے۔
- آدھار کارڈ
- منریگا جاب کارڈ
- پین کارڈ
- بینک / پوسٹ آفس کے ذریعہ جاری کردہ تصویر والے پاس بک
- وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ
- ڈرائیونگ لائسنس
- پاسپورٹ
- ایمپلائر کے ذریعہ اپنے ملازمین کو جاری کیا گیا تصویر کے ساتھ سروس شناختی کارڈز
- آر جی آئی کے ذریعہ این پی آر کے تحت جاری کیا گیا اسمارٹ کارڈ
- تصویر کے ساتھ پنشن دستاویز
- ارکان پارلیمنٹ / ایم ایل اے / ایم ایل سی کے ذریعہ جاری کردہ رسمی شناختی کارڈ
4۔ مثالی ضابطہ اخلاق
جن اضلاع یا اسمبلی انتخابی حلقوں کے پورے یا کچھ حصے میں جہاں الیکشن ہو رہا ہے ان میں مثالی ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ، یہ کمیشن کی ہدایات نمبر 437/6 / آئی این ایس ٹی/ 2016 ۔ سی سی ایس مورخہ 29 جون ، 2017 (کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب) کے ذریعہ اور جاری جزوی ترمیم سے مشروط ہے۔ مثالی ضابطہ اخلاق کا اطلاق تمام امیدواروں ، سیاسی جماعتوں اور متعلقہ ریاستی حکومت پر ہوگا۔ مثالی ضابطہ اخلاق کا اطلاق مرکزی حکومت پر بھی ہوگا۔
سینئر شہریوں (80 سال سے زیادہ عمر) اور پی ڈبلیو ڈی الیکٹرز کو پوسٹل بیلٹ کی سہولیات سمیت دیگر ہدایات، انتخابی اخراجات کا بندوبست وغیرہ مذکورہ ضمنی انتخابات کے لئے نافذ ہوں گے۔
5۔ کووڈ 19 کے دوران ضمنی انتخابات کے انعقاد کے دوران وسیع رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا۔
کووڈ-19 کے پھیلاو کے پیش نظر 21 اگست 2020 کو کمیشن نے وسیع رہنما خطوط جاری کئے ہیں جن پر ان الیکشن کے دوران سختی سے عمل کیا جانا ہے جو یہاں ضمیمہ۔ 1 کے طور پر منسلک ہیں اور کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
ضمیمہ۔ 1 کو دیکھنے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
U:6096
(Release ID: 1661938)
Visitor Counter : 147