پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج کی وزارت یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر 2020 تک سووَچھتا پکھواڑا منا رہی ہے

Posted On: 02 OCT 2020 5:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02 اکتوبر 2020: پنچایتی راج کی وزارت کا سووَچھتا پکھواڑا یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر 2020 کے دوران منایا جا رہا ہے، جس میں خصوصی صفائی ستھرائی کی مہم، تبدیلی رویہ کو فروغ، صفائی ستھرائی سے متعلق عادتوں میں بہتری اور صفائی ستھرائی سے متعلق پیغامات کو عام کرنا، جس کی اہمیت میں، موجودہ دور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں ازسر نو اضافہ ہوگیا ہے، جیسے امور شامل ہیں۔

اس سووَچھتا پکھواڑے کا آغاز پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری، جناب سنیل کمار کے ذریعہ کیا گیا۔ جناب کمار نے یکم اکتوبر 2020 کو نئی دہلی کے کرشی بھون میں سبھی افسران اور ملازمین کو ’سووَچھتا شپتھ‘ دلائی۔ سووَچھتا شپتھ دو زبانوں (ہندی اور انگریزی) میں دلائی گئی۔ اسی طرح کے پروگرام جیون پرکاش بھون اور جیون بھارتی بھون میں بھی منعقد کیے گئے، جہاں موجودہ وقت میں وزارت کے مختلف ڈیویزن/سیکشن قائم ہیں۔

سینئر افسران اور ملازمین نے دفتر کی عمارت اور عمارت کے قرب و جوار کے علاقے کو صاف ستھرا بنانے کے لئے ’شرمدان‘ میں حصہ لیا۔ سووَچھتا پکھواڑا، جس کی اہمیت/معتبریت میں کووِڈ۔19 وبائی مرض کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اس سال اور بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، کے بارے میں ملازمین کو معلومات فراہم کراتے ہوئے ’’پلاسٹک کو نہ کہیں‘‘ کے بارے میں ایک اپیل بھی کی گئی۔ صفائی ستھرائی سے متعلق مسائل کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے وزارت کے اسٹریٹجک مقامات پر بایوڈیگریڈیبل کاغذ کے بینر لگائے گئے ہیں۔ جاری وبائی مرض کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب صفائی ستھرائی بنائے رکھنے کے لئے ہاؤس کیپنگ کے ملازمین کے درمیان اعلیٰ معیاری ماسک اور دستانے وغیرہ تقسیم کیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25259T7I.jpg

وزارت نے ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج شعبے سے سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اور عام صفائی ستھرائی، مثبت تبدیلی رویہ، کووِڈ۔19 وبائی مرض کے پس منظر میں ہاتھوں کی اچھی طرح صفائی اور ماسک لگانے سے متعلق آداب کو فروغ دینے، پلاسٹک کا استعمل بند کرنے، کچرے کو کم کرنے وغیرہ پر توجہ دیتے ہوئے سووَچھتا پکھواڑے کی سرگرمیوں فعال طور پر حصہ لینے اور اس میں پنچایتی راج اداروں کی حصہ داری کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ سووَچھتا پکھواڑے کے دوران پورے پنچایتی راج نیٹ ورک کو ٹھوس اور جامع کوششوں کی وجہ سے مکمل صفائی ستھرائی اور کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ قابو پانے کی ملک کی کوششوں میں مثبت نتائج دکھائی دیں گے۔

 

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6050



(Release ID: 1661546) Visitor Counter : 126