الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ایم آئی ٹی، گوگل ریسرچ انڈیا، آئی بی ایم انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا، برکلے اور عالمی اقتصادی فورم کے نامور ماہرین آر اے آئی ایس ای 2020 کے تیسرے روز شرکت کریں گے


7 اکتوبر کو منعقد ہونے والا یہ اجلاس ،آرٹی فیشل انٹیلی جنس، اے آئی کے لئے تیار ورک فورس کے لئے صلاحیت سازی، جوابدہ اے آئی کی تیاری میں تحقیق کی ضرورت جیسے موضوعات کے لئے وقف ہوگا

پروفیسر وجے راگھون، بھارتی حکومت کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر ’’اے آئی تحقیق ۔ تجربہ گاہ سے منڈی تک‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے خصوصی  اجلاس سے خطاب فرمائیں گے

اب تک، تعلیمی شعبے سے وابستہ ماہرین ، تحقیقی صنعت اور 123 ممالک سے حکومت کے نمائندگان سمیت 35034 سے زائد شراکت دار، آر اے آئی ایس ای 2020 میں شرکت کے لئے اندراج کرا چکے ہیں

Posted On: 03 OCT 2020 11:15AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03 اکتوبر، 2020 : آر اے آئی ایس ای۔2020 سربراہ اجلاس کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندرمودی کریں گے۔ اس سربراہ اجلاس میں کمپیوٹر سائنس اور ایم آئی ٹی امریکہ میں اے آئی تجربہ گاہ کے ڈائرکٹر پروفیسر ڈینیئل روس، گوگل ریسرچ انڈیا میں سماجی ہم آہنگی کے لئے اے آئی ڈائرکٹر ڈاکٹر ملند تانبے، آئی بی ایم اور جنوبی امریکہ کے ایم ڈی جناب سندیپ پٹیل، کمپیوٹر سائنس داں یو سی برکلے، ڈاکٹر جوناتھن اسٹووَرٹ رسیل اور عالمی اقتصادی فورم کی محرمہ ارونیما سرکار و دیگر ماہرین اس سربراہ اجلاس کے تیسرے روز یعنی 7 اکتوبر کو شرکت فرمائیں گے ۔ الیکٹرانک اور انفارمیشن تکنالوجی کی وزارت اور نیتی آیوگ 5 سے 9 اکتوبر 2020 تک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی)، آر اے آئی ایس ای 2020 ۔ سماجی اختیارکاری کے لئے جواب دہ اے آئی کے موضوع پر عالمی ورچووَل سربراہ ملاقات کا انعقاد کر رہے ہیں۔

پروفیسر روس آرٹی فیشل انٹلی جینس پر عالمی شراکت داری کے ویزن کے بارے میں بات چیت کریں گے، جس میں بھارت جون 2020 کو انگلینڈ، امریکہ، آسٹریلیا، کناڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، میکسکو، جاپان، نیوزی لینڈ، کوریا اور سنگا پور کے ساتھ ایک بانی رکن کے طور پر شامل ہوا۔ بھارت، اس اجلاس میں ڈاکٹر رسیل، محترمہ سرکار، جناب اوما کانت سونی، بانی مشترک، اے آئی فاؤنڈری کے ساتھ شرکت فرمائیں گے۔

مائکروسافٹ کی قومی تکنالوجی ڈائرکٹر ڈاکٹر روہنی شری وتس، اے آئی کے لئے تیار ورک فورس کے لئے صلاحیت سازی پر ایک اجلاس سے خطاب کریں گی، جہاں محترمہ لورا لانگ کور، وی پی، ورلڈ وائڈ لرننگ فیلڈ اور محترمہ کیرتی سیٹھ، لیڈ فیوچرس اسکلز ناسکام ان کی مدد کریں گے۔

ڈاکٹر ملند تانبے جوابدہی اے آئی کی تشکیل میں تحقیق کی ضرورت پر اور جناب سندیپ پٹیل ترقی کے لئے اے آئی کے فوائد حاصل کرنے کی چنوتیوں اور مواقع پر ایک اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں سی آئی او، سپلائی چین اینڈ ای۔کامرس، بیسٹ سیلر انڈیا جناب رنجن شرما، ماروتی سزوکی انڈیا کے اے وی پی جناب ترون اگروال، اپولو ہسپتال کے سی آئی او جناب اروند شیورام کرشنن، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈپٹی ایم ڈی جناب انوپ مہاپاترا، آئی بی ایم گلوبل بزنس سروس کی جی ایم محترمہ لولا موہنتی، ای ڈی، سی ای او اینڈ بزنس ہیڈ ۔ ریٹیل، فیڈرل بینک، محترمہ شالینی وارئیر بھی حصہ لیں گے۔

اس دن آرٹی فیشل انٹیلی جنس حل تیار کرتے وقت انسان کو مرکزیت دینے کی ضرورت کے بارے میں ڈجیٹل مستقبل کے لئے ٹیلی کام اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب آر ایس شرما اور سینٹر فار دی ڈجیٹل فیوچر کے ڈائرکٹر جناب آر چندرشیکھر کے درمیان زردار بات چیت ہوئی۔

’اے آئی تحقیق ۔ تجربہ گاہ سے منڈی تک‘ کے موضوع پر ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے بھارتی حکومت کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر وے راگھون خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں مائکروسافٹ ریسرچ انڈیا کے ایم ڈی ڈاکٹر شری رام راج منی اور پروفیسر نریندر آہوجا، ریسرچ پروفیسر، یو آئی یو ایس، امریکہ بھی شامل ہوں گے۔

ڈبلیو آئی ایس ایچ فاؤنڈیشن اور ودھوانی اے آئی کے فاؤنڈر ڈونر، ڈاکٹر سنیل ودھوانی مربوط حفظانِ صحت کے نئے دور صحتی نگہداشت کے آخری میل تک فراہمی کی اہمیت پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں بین الاقوامی ڈجیٹل ہیلتھ اینڈ اے آئی ریسرچ تعاون (آئی ڈی اے آئی آر) کے سی ای او ار پروجیکٹ ڈائرکٹر  ڈاکٹر امن دیپ گل، قومی صحت اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر اندو بھوشن اور اے ڈبلیو ایس ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر سنجے پاندھی بھی حصہ لیں گے۔

بھارت میں ایکسنچر ریجنالوجی سینٹر کی ایم ڈی محترمہ آرتی دیو اور لنکڈ اِن میں اے آئی کی سربراہ ڈاکٹر روشی بھٹ، قابل وضاحت اے آئی کے موضوع پر ایک سیشن میں حصہ لیں گے۔ جبکہ پروفیسر کوشک رائے پرڈیو یونیورسٹی ’ذہن کے ذریعہ ترغیب شدہ اے آئی‘ کے موضوع پر گفت و شنید کا اہتمام کریں گے۔ ابھی تک تعلیمی شعبے، تحقیقی صنعت اور 123 ممالک کے سرکاری نمائندگان سمیت 35034 سے زائد حصہ داران نے آر اے آئی ایس ای میں حصہ لینے کے لئے اندراج کرایا ہے۔

زراعت سے لے کر فنٹیک اور حفظانِ صحت سے لے کر بنیادی ڈھانچے تک بھارت آرٹی فیشل انٹیلی جنس میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ بھارت دنیا کے لئے اے آئی تجربہ گاہ بن سکتا ہے اور بااختیاری کے ذریعہ مجموعی ترقی میں اپنا تعاون دے سکتا ہے۔ آر اے آئی ایس ای 2020 سربراہ اجلاس (http://raise2020.indiaai.gov.in/) ڈاٹا سے مالامال ماحول تیار کرنے میں مدد کرنے کے لئے تبادلہ خیالات اور اتفاق رائے کے طور پر کام کرے گا، جس سے عالمی پیمانے پر لوگوں کی زندگی میں تبدیلیاں لانے میں مدد ملے گی۔

آر اے آئی ایس ای 2020 کے بارے  میں:

آراے آئی ایس ای اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے، جو جوابدہ اے آئی کے توسط سے سماجی تبدیلی، شمولیت اور اختیارکاری کے لئے بھارت کے نقطہ نظر اور روڈ میپ کو آگے بڑھانے کے لئے آرٹی فیشل انٹلی جینس پر دانشوران کی ایک میٹنگ ہے۔ بھارتی حکومت کے ذریعہ الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر منعقد کیے جانے والے اس پروگرام میں عالمی صنعت سے وابستہ نامور رہنما، مشہور پالیسی ساز، سرکاری نمائندگان اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

ویب سائٹ: http://raise2020.indiaai.gov.in/

****

م ن۔ ا ب ن

U:6057


(Release ID: 1661508) Visitor Counter : 157