محنت اور روزگار کی وزارت

جناب اپورو چندرا، آئی اے ایس (ایم ایچ : 1988) نے وزارت برائے محنت و روزگار کے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 OCT 2020 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم اکتوبر 2020: جناب اپورو چندرا، جو 1988 کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس)، مہاراشٹر کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں، نے آج وزارت برائے محنت و روزگار کے نئے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ اس سے قبل وہ وزارت دفاع میں اسپیشل ڈائرکٹر جنرل، ڈفینس اکویزیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جس کے تحت انہوں نے دفاعی افواج کو تمام تر چنوتیوں سے نمٹنے کے لئے تیار رکھتے ہوئے گھریلو صنعت سے دفاعی سازو سامان کی خریداری کے طور پر آتم نربھر بھارت کے لئے کلیدی کردار اداکیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/15-45-24-EjO-f2hVoAE5jgcJ652.jpg

 

سویل انجینئر جناب چندرا نے آئی آئی ٹی دہلی سے سول انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری اور اسٹرکچرل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ ان کے پاس حکومت مہاراشٹر اور حکومت ہند کے لئے کام کرتے ہوئے انہوں نے صنعتوں سے متعلق مسائل سے نمٹنے کا طویل تجربہ ہے۔

جناب چندرا وزارت برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس، حکومت ہند میں 7 برس کام کر چکے ہیں۔ موصوف صنعتوں کو ایندھن کی فراہمی، لاجسٹکس کی فراہمی، نقل و حمل، ایندھن مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور تقسیم کاری سے متعلق پالیسی وضع کرنے میں مصروف رہے ہیں۔ وہ قدرتی گیس نقل و حمل بنیادی ڈھانچہ، گیس تقسیم کاری سے متعلق کمپنیوں کے قیام، ایل این جی امپورٹ ٹرمنلس اور صنعتوں کو گیس مختص کرنے جیسے معاملات سے راست طور پر وابستہ رہے۔ جناب چندرا مہارتنا پی ایس یو، جی اے آئی ایل (انڈیا) اور سرپرست ایل این جی کے بورڈ آف ڈائرکٹرس میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جناب چندر اگست 2011 سے فروری 2013 تک مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے شعبے میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO-2020-10-01-13-54-35TX4V.jpg

جناب چندرا 2013 سے 2017 کے دوران حکومت مہاراشٹر میں پرنسپل سکریٹری (صنعت) کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ مہاراشٹر نے اس مدت کے دوران ملک میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور دیگر سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے ملک کی رہنمائی کی تھی۔ جناب چندرا نے نئی سرمایہ کاریاں راغب کرنے کے لئے الیکٹرانک پالیسی، خوردہ پالیسی، سنگل ونڈو پالیسی جیسی متعدد نئی اصلاحات متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جناب چندرا کی قیادت میں اورنگ آباد مہاراشٹر میں، دہلی۔ممبئی صنعتی گلیارا (ڈی ایم آئی سی)  کے تحت اولین صنعتی بستی میں سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ مشترکہ سہولتی مراکز کے توسط سے جدید تکنالوجی کی فراہمی کے لئے ایم ایس ایم ای اکائیوں کے 70 کلسٹروں میں سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ بڑے صنعتی اداروں جیسے جنرل الیکٹرک، جنرل موٹرس، ووک ویگن، مرسڈیز، فئیاٹ کرسلر، مہیندرا، پوسکو، ایمرسن، ایل جی، ہیئر، وغیرہ جناب چندرا کی مدت کار کے دوران مہاراشٹر میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔

جناب اپورو چندرا نے حصولیابی کا عمل تیز کرتے ہوئے بھارتی مسلح افواج کو مضبوط کرنے کے حکم کے ساتھ یکم جنوری 2017 کو وزارت دفاع میں ڈائرکٹر جنرل (اکویزیشن) کے طورپر عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے نیا دفاعی حصولیابی طریقہ کار وضع کرنے کے لئے کمیٹی کی صدارت کی۔ ڈی اے پی 2020 یکم اکتوبر 2020 سے نافذالعمل ہو چکی ہے اور یہ مسلح افواج کے لئے خریداری کے عمل کو تیز کرتے ہوئے آتم نربھر بھارت کے فروغ میں دور رس اثرات مرتب کرے گی۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:6048


(Release ID: 1661255) Visitor Counter : 155