ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

حیاتیاتی تنوع  کے تحفظ کے لئے کارروائی میں تیزی لانا  انتہائی ضروری:ہندستان ،  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی حیاتیاتی تنوع  سربراہ کانفرنس میں

Posted On: 01 OCT 2020 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،1کتوبر  2020/ ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا کے  مرکزی وزیر جناب  پرکاش جاویڈکر نے  اقوام متحدہ    جنرل اسمبلی کی چوٹی کانفرنس کے75ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ  (یو این) حیاتیاتی  تنوع  چوٹی کانفرنس میں ہندستان کی  نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ  اب ہم   یو این  ڈکیڈ آن بائیو ڈائیورسٹی  2011 -2020  کے اختتام   سے نزدیک  پہنچ رہے ہیں  ایسے میں حیاتیاتی تنوع  کے تحفظ کے لئے  کارروائی میں تیزی لانا  انتہائی اہم ہے ۔

یہ سربراہ کانفرنس  اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی میں حیاتیاتی تنوع پر اپنی قسم کا پہلا انعقاد ہے۔ حیاتیاتی تنوع  سربراہ کانفرنس میں ان ملکوں کے سربراہان  /وزرا صحت کے نمائندوں  نے حصہ لیا جو کنوینشنل آن بائیو لوجیکل  ڈایئورسٹی (سی بی ڈی) کے حمایتی ہیں۔ مرکزی  وزیر ماحولیات نے ورچوئل  ذرائع سے  اس سربراہ کانفرنس کو خطاب کیا۔

وزیر ماحولیات کے خطاب کا پورا متن  درج ذیل ہے۔

عزت مآب شخصیتوں، خواتین اور حضرات،

  • میں دنیا کے  عظیم حیاتیاتی  تنوع والے  17 ممالک میں سے ایک کے نمائندے کے طور پر  اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی کے   75ویں اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے  اس اہم اسمبلی میں حاضر ہوں۔
  • ہندستان میں انتہائی قدیم دور سے ہی   قدرت کے تحفظ  اور حفاظت کی ہی  نہیں  بلکہ   قدرت کے ساتھ تال میل  بٹھانے کی  ثقافت و تمدن رہا ہے۔
  • کووڈ-19 کے قہر نے اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ  غیر معمولی کھانے پینے کی عادتوں اور استعمال کے   پیٹرن کے ساتھ  قدرت وسائل کے  ناسمجھی سے  استعمال کے  سبب انسانی زندگی کے لئے  ضروری نظام  کی  تباہی ہوتی ہے۔
  • حالانکہ،کووڈ-19 نے یہ بھی دکھایا ہے کہ  قدرت یا فطرت  ابھی بھی محفوظ، درست  اور مسلسل استعمال کے لائق بن سکتی ہے۔
  • اب ہم یو این ڈکیڈ آن بائیو ڈائیورسٹی 2011 -2020 کے اختتام کے  نزدیک پہنچ رہے ہیں اور ایسے میں حیاتیاتی   تنوع کےتحفظ کے لئے  کارروائی میں  تیزی لانے کی  فوری ضرورت ہے۔  

عزت مآب

  • ہمارے ویدک پرانتھوں میں لکھا ہے PrakritiRakshatiRakshita” ’پرکرتی رکشتی رکشتا ‘ یعنی  آپ قدرت کی حفاظت کرتے ہیں تو قدرت آپ کی حفاظت کرے گی۔
  • مہاتما گاندھی سے ترغیب ، عدم تشدد اور جانوروں اور قدرت کے  تحفظ سے متعلق  عوامی برتاؤ کو ہندستان کے آئین میں مناسب جگہ دی گئی ہے اور ہمارے کئی قوانین اور آئین میں اس کو شامل  کیا گیاہے۔
  • یہ ہندستان کی  انہیں اقدار اور کے سبب  کرہ ارض کے لئے محض 2.4 فی صد زمینی علاقے پر دنیا کی تقریباً 8 فی صد نسلیں رہائش پذیر ہیں۔ 
  • مجھے اس اہم اسمبلی میں  یہ بتاتے ہوئے  خوشی ہورہی ہے کہ  گزشتہ ایک دہائی کے دوران  ہندستان نے  اپنے ملک میں جنگلاتی علاقے کو  کل  جغرافیائی علاقے سے  24.56 فی صد زمینی حصہ تک  بڑھایا ہے۔
  • اب ہمارے پاس جنگل میں  شیروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ہم  2022 کی وقت مقررہ  سے پہلے ہی ان کی تعداد  دو گنی کرچکےہیں۔ حال ہی میں  پروجیکٹ  لائن اور پروجیکٹ ڈالفن کا شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
  •  ہندستان نے بنجر اور جنگلوں کی کٹائی والی 2.6 کروڑ  ہیکٹر زمین کو دوبارہ بحال کرنے اور 2030 تک  لینڈ ڈی فاریسٹیشن کو حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
  • ہندستان نے تحفظ کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے وسیع علاقوں کو  پہلے ہی مقرر کردیا ہے جس میں آئچی  حیاتیاتی تنوع۔ 11 ایس ڈی جی –15 تعاون بھی شامل ہے۔
  • بھارت نے کنوینشن آن بائیولوجیکل ڈائیورسٹی (سی بی ڈی) کے مقصد کوپورا کرنے کے لئے وسیع ادارہ جاتی اور قانونی نظام قائم کئے ہیں۔ ہندستان نے ملک بھر میں 2.5 لاکھ  حیاتیاتی تنوع انتظامی  ایک قومی نیٹ ورک کے ذریعہ  سی بی ڈی کے   استعمال  منافع  میں حصہ داری تجاویز کے لئے ایک ہی نظام بنایا ہے ۔ حیاتیاتی تنوع  سے متعلق  دستاویز  تیار کرنے کے لئے   اس میں  مقامی لوگوں  اور 1.7 لاکھ پیپلز بائیوڈائیورسٹی رجسٹر کو شامل کیا گیا ہے۔

عزت مآب،

  • سال 21-2020 میں سی بی ڈی کے  تمام حمایتوں کی ہونے والی 15ویں کانفرنس میں اپنائے جانے والی سال 2020 میں حیاتیاتی  تنوع خاکہ قدرت کو محسوس اور تحفظ دینے کی کوشش میں تیزی لانے کے لئے ایک اچھا موقع  مہیا کرتی ہے۔
  • ہندستان ایک سال سے بھی کم وقت میں  اجلاس اور کانفرنسوں (سی او پی) کا ا نعقاد کرکے   حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں رہنما کردار پہلے ہی نبھا چکا ہے۔
  • ہم نے  نئی دہلی میں ستمبر، 2019 کے دوران یو این سی سی ڈی کے  سی او پی -14 کا اہتمام کیا تھا اور اس کے بعد فروری 2020 کے دوران  گجرات کے  گاندھی نگر میں مائیگرینٹ  نسلوں کے  تحفظ  (سی ایم ایس) پر  کانفرنس سی او پی -13 کا انعقاد کیا گیا۔
  • ہندستان تحفظ مستقل  لائف اسٹائل اور  ماحولیات کے مطابق  ترقی ماڈل کے ذریعہ   ’آب و ہوا کی تبدیلی‘ کے سلسلہ میں سرگرمیوں کی بڑھ چڑ ھ کر  حمایت کررہا ہے۔
  • عزت مآب، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی  کی 75 ویں سالگرہ ’یو این ڈکیڈ آف ایکشن اینڈ ڈیلیوری فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ‘ کی شروعات کے موقع پر  آئیے قدرت کو سدھارکی راہ پر لانے کے لئے ہماری کوششوں میں شامل ہوں اور ’قدرت کے ساتھ‘ملکر رہنے کے نظریے کو حقیقت میں بدلیں۔

شکریہ!

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6045

 



(Release ID: 1661228) Visitor Counter : 841