ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے بہت کچھ کیا جاچکا ہے لیکن اس پر اور زیادہ توجہ مرکوز کرنے اور اجتماعی کام کرنے کی ضرورت :جناب پرکاش جاوڈیکر
اس سال این سی آر اور پڑوسی ریاستوں میں آئی سی اے آر کے ذریعہ تیار کئے گئے بائیوڈی کمپوزر تکنیک کی جانچ
प्रविष्टि तिथि:
01 OCT 2020 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،1کتوبر 2020/ ماحولیات ، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر آج فضائی آلودگی پر صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ فضائی آلودگی پچھلے کچھ برسوں سے شمالی ہندستان میں خصوصی طور پر دہلی-این سی آر علاقے میں سردیوں کے موسم میں ماحولیات کی تشویش کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ پانچ ریاستوں دہلی، اترپردیش، ہریانہ، راجستھان اور پنجاب نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔
90 منٹ سے زیادہ وقت تک چلی اس میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ، جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ یہ میٹنگ اس مسئلے کا حل نکالنے کے سلسلہ میں مفید رہی ہے اور مرکز اور ریاست نے کام کیا ہے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کے طریقوں کو نافذ کرنے کے لئے ملکر کام کریں گے، لیکن ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔
پرالی جلانے کی وجہ سے ہونے والی فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں وزیر ماحولیات نے بتایا کہ مرکز پرالی کے انتظام کے لئے ریاستوں کو 1700 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔ فی الحال کوآپریٹیو کمیٹیوں کو 80 فی صد سبسڈی اور پرالی جلانے کے سبب آلودگی کو روکنے کے لئے مشینری پر لوگوں کو پچاس فی صد سبسڈی دی جارہی ہے۔
وزیر ماحولیات نے کہاکہ اترپردیش، ہریانہ، اور راجستھان ر یاستوں میں ہاٹ اسپاٹ کی پہنچان کی گئی ہے اور ریاستی حکومتوں کوان پر زیادہ توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاست کے عملی منصوبے بنائے گئے ہیں اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جسے نافذ کیا جائے گا۔ مرکزی وزرا نے زور دے کر کہا کہ دہلی سرکار کو دہلی میں 13 ہاٹ اسپاٹ پر زیادہ کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ راجدھانی میں فضائی آلودگی کو کم کیا جاسکے۔ اس سال مناسب کارروائی کرنے کے لئے دہلی این سی آر علاقے میں سی پی سی بی کی پچاس ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا۔
پوسا مائیکرو یئیر ڈی کمپوزر کیپسول کا تجربہ دہلی این سی آر میں کیا جارہا ہے اور اترپردیش میں اس سال دس ہزار ہیکٹر علاقے میں اس تکنیک کا استعمال کیا جائے گا اور دہلی میں 800 ہیکٹر کے لئے استعمال کیا جائے گا جیسے کہ میٹنگ کے دوران ان ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے۔ وزیر ماحولیات جناب پرکاش جاوڈیکر نے فضائی آلودگی اور اسکے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے بائیو ڈی کمپوزر بائیو سی این اجی اور بائیو پاور کا استعمال کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
جناب پرکاش جاوڈیکر نے بھی اس بات پر بھی زور دیاکہ پرالی جلانے کے علاوہ فضائی آلودگی میں معاون دیگر کئی اسباب ہیں جن میں عمارتوں کا ملبہ، خراب کچرے کا انتظام ، کچی سڑکیں اور دھول کا انتظام ، بائیو ماسک کو جلانا وغیرہ شامل ہیں۔ آج ریاستوں میں آلودگی سے مقابلے کرنے کے اپنے منصوبوں کو مسترد کیا ہے اور مرکزنے ان سے نمٹنے کے لئے اور اقدام اٹھانے کا مشورہ دیاہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز کے ذریعہ متعدد اقدام کئے گئے ہیں جیسے کہ وی ایس VI اسٹینڈر شروع کئے گئے ہیں ، بدرپور کے بجلی پلانٹ کو بند کردیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہ مشرقی اور مغربی ایکسپریس وے دہلی میں گاڑیوں کے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بڑے پیمانے پر مدد کی ہے اور تقریباً 60 ہزار گاڑیوں کو دہلی سے ڈائیورٹ کیاگیا ہے ، جو پہلے دہلی سے گذرتی تھیں۔
آخر میں وزیر ماحولیات نے کہا کہ ریاستی سرکاروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں تعاون کرنے کے لئے تخلیقی طریقے اپنائے ہیں، اور بتایا کہ آلودگی کی سطح کی نگرانی کے لئے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ تمام ریاستوں کے ساتھ یومیہ بنیاد پر سرگرم طور سے کام کرے گا۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6046
(रिलीज़ आईडी: 1661205)
आगंतुक पटल : 789