بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی گروپ کا دوسری چوتھائی میں 13 عشاریہ 3فیصد کا ریکارڈ فروغ
این ٹی پی سی کول اسٹیشنوں نے اپریل تا ستمبر 2020 چورانوے اعشاریہ اکیس فیصد کی اعلی دستیابی برقرار رکھی ہے۔ پچھلے سال اسی وقفے میں یہ دستیابی 90اعشاریہ 26 فیصد تھی
Posted On:
01 OCT 2020 1:48PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، یکم اکتوبر 2020 / بجلی کی وزارت کے تحت این ٹی پی سی نے 2020 میں جولائی تا ستمبر کی دوسری چوتھائی میں پچھلے سال کے اسی وقفے کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار میں ۱13 عشاریہ 3 فیصد فروغ حاصل کیا ہے۔ اس گروپ کی پیداوار رواں مالی سال کے پہلے نصف میں یعنی اپریل تا ستمبر 2020 تک145.87 بی یو رہی، جو پچھلے سال کے اسی وقفے کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چار فیصد زیادہ ہے۔
این ٹی پی سی لمیٹیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق این ٹی پی سی کول اسٹیشنوں اپریل تا ستمبر 2020 چورانوے اعشاریہ اکیس فیصد کی اعلی دستیابی برقرار رکھی ہے ۔ پچھلے سال اسی وقفے میں یہ دستیابی 90اعشاریہ 26 فیصد تھی۔یہ انتہائی سطح کی کارکردگی کا مظہر ہے۔
62.9 گیگا واٹ کی صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے پاس 70 پاور اسٹیشن ہیں، جو کوئلے کے 24 سائیکل گیس ، رقیق ایندھن والے 7، ہائیڈرو ایک، قابل تجدید توانائی والے 13کے علاوہ، 25 ذیلی اور جے وی پاور اسٹیشنوں پر مشتمل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ع س ۔ ت ع )
U.NO. 6005
(Release ID: 1660595)
Visitor Counter : 113