محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے کام کاج کی جگہوں پر کووِڈ۔19 سے متعلق حفاظتی اقدامات کے لئے رہنما خطوط جاری کیے
Posted On:
29 SEP 2020 6:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 ستمبر 2020: وزارت برائے صحت و کنبہ بہوبود، سائنس و تکنالوجی اور ارضیاتی سائنس، ڈاکٹر ہرش وردھن، اور وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے محنت و روزگار نے کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے سلسلے میں صنعتی اداروں کے لئے آج مشترکہ طور پر کام کاج کی جگہوں پر حفاظتی اقدامات کے لئے رہنما خطوط جاری کیے۔نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال ،جن کی مسلسل رہنمائی میں یہ رہنما خطوط تیار کیے گئے،نے مہمان خصوصی کے طور پر اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر محنت و روزگار کے سکریٹری جناب ہیرا لال سامریا، ای ایس آئی سی کی ڈائرکٹر جنرل، محترمہ انورادھا پرساد، وزارت برائے صحت و کنبہ بہبود کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا اور پروفیسر (ڈاکٹر )، ڈی جی ایچ ایس اور ای ایس آئی کارپوریشن کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک بھر کی صنعت / اداروں، تجارتی اکائیوں کے دفاتر کے اراکین اور ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے آن لائن طریقے سے اس ریلیز میں حصہ لیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن ، وزیر موصو ف نے کووِڈ۔19 عالمی وبائی مرض کے خلاف حکومت ہند کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کے تعلق سے معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کام کاج کی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور وزارت برائے صحت و کنبہ بہود کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کیے جانے والے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ای ایس آئی سی کے ذریعہ کووِڈ۔19 کے خلاف لڑنے کے لئے کی گئی کوششوں اور ملک بھر میں عوام کو معیاری کووِڈ۔19 نگہداشت فراہم کرانے کے لئے اس کی ستائش کی۔ انہوں نے کام کاج کی جگہوں کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں تسلسل بنائے رکھنے کے لئے، صنعتوں اور اداروں کو جاری کیے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور اس کے مطابق کام کاج کی جگہوں اور طریقہ کار میں ضروری ترمیمات / تبدیلیاں کرنے پر زور دیا۔
خطاب کے دوران، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، محنت و روزگار ، جناب سنتوش کمار گنگوار نے حال ہی میں منظور کیے گئے تین لیبر کوڈس کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان بلوں کی منظوری سے کارکنان کو سماجی تحفظ کے مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بل کاروبار کرنے میں آسانی کو بھی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مطلع کیا کہ ای ایس آئی سی اپنے بیمہ شدہ کارکنان، جو کہ کم آمدنی والے کارکنان ہیں، کو شروع سے ہی سماجی تحفظ فراہم کرانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے اور اب اس کی رسائی موجودہ تعداد یعنی تقریباً 12 کروڑ مستفیدین بنیاد سے کئی گنا اضافہ سے ہمکنار ہو نے جا رہی ہے، سماجی تحفظ کوڈ کے منظور ہونے کے ساتھ ہی ای ایس آئی سی اسکیم کو فی الحال ملک کے درج فہرست اضلاع کے علاوہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ای ایس آئی سی نے کووِڈ وبائی مرض کے دوران بیمہ شدہ کارکنان اور عام لوگوں کو مالی راحت اور صحتی تحفظ فراہم کرانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنیادی اہلیت کے پیمانے میں رعایت سے اٹل بیمت کلیان یوجنا کے تحت قابل ادائیگی بے روزگاری راحت کی شرح دوگنی ہوکر اوسط مزدوری کی 25 فیصد سے 50 فیصد ہوگئی ہے۔ پہلے ای ایس آئی سی نے آجروں کو کوئی پینلٹی لگائے بغیر مارچ اور اپریل سے 15 مئی 2020 ماہ تک کے لئے تعاون کی ادائیگی کو ملتوی کرنے کے لئے اجازت دے دی ہے۔
اس کے علاوہ ای ایس آئی سی کووِڈ۔19 کے علاج میں سرگرمی کے ساتھ تعاون دے رہا ہے۔ فی الحال کووِڈ۔19 کے لئے مخصوص ہسپتالوں کے طور پر مکمل بھارت میں تقریبا 3597 بستروں کے ساتھ 23 ای ایس آئی سی ہسپتال علاقے کے عوام کو خصوصاً کووِڈ معالجہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان ہسپتالوں میں 213 وینٹی لیٹروں کے ساتھ کل 555 آئی سی یو / ایچ ڈی یو بستر بھی فراہم کرائے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے ای ایس آئی سی ہسپتال، بہٹا میں 500 بستروں اور 125 آئی سی یو بستر کی سہولیات کے حامل کووِڈ ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں بھی اطلاع دی۔ ای ایس آئی سی طبی کالج اور ہسپتال ، فریدآباد(ہریانہ)، سنت نگر، حیدرآباد (تلنگانا)، گلبرگا (کرناٹک)، کے کے نگر (چنئی)، راجا جی نگر (بنگلورو) اور ای ایس آئی سی پی جی آئی ایم ایس آر، بسائی دارا پور (دہلی) میں آئی سی ایم آر منظور شدہ اِن ہاؤس کووِڈ۔19 تجربہ گاہ جانچ خدمات شروع کی گئی۔ ای ایس آئی سی میڈیکل کالج فریدآباد (ہریانہ) اور سنت نگر، حیدرآباد (تلنگانا) میں صحتی فوائد والی پلازما تھیریپی معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
بھارت میں ای ایس آئی اسکیم
ایمپلائز اسٹیٹ انشیورینس کارپوریشن سماجی تحفظ سے متعلق ایک رہنما ادارہ ہے جو روزگار چوٹ، بیماری ، موت وغیرہ کی صورت میں مناسب طبی حفظان صحت اور متعدد نقدی فوائد جیسے ہمہ گیر سماجی تحفظ فوائد فراہم کراتا ہے۔ یہ کارکنان کے تقریبا 3.49 کروڑ کنبوں کا احاطہ کرتے ہوئے اپنے 13.56 کروڑ مستفیدین کو غیر معمولی نقدی فوائد اور مناسب طبی نگہداشت فراہم کراتا ہے۔ آج اس کا بنیادی ڈھانچہ، 1520 ڈسپینسریوں (جن میں موبائل ڈسپنسریاں بھی شامل ہیں)/ 307 آئی ایس ایم یونٹ اور 159 ای ایس آئی ہسپتال، 793 برانچ / ادائیگی دفاتر اور 64 علاقائی اور ذیلی علاقائی دفاتر کے ساتھ کئی گنا وسیع ہو چکا ہے۔ ای ایس آئی اسکیم آج ملک کی 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 566 اضلاع میں نافذ ہو چکی ہے۔
********
م ن۔اب ن
(U: 5967)
(Release ID: 1660324)
Visitor Counter : 164