بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی جی ایچ سی ایل ٹیکسٹائلز لمٹیڈ(‘‘جی ایچ سی ایل ٹیکسٹائلز’’)سے جی ایچ سی ایل لمٹیڈ (‘‘جی ایچ سی ایل’’)کے ٹیکسٹائلز بزنس کی علیحدگی کو منظوری دی

Posted On: 29 SEP 2020 7:55PM by PIB Delhi

ہندوستانی کمپٹیشن کمیشن (سی سی آئی)نے کمپٹیشن ایکٹ، 2002کی شق (1)31کے تحت اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی جی ایچ سی ایل ٹیکسٹائلز لمٹیڈ(‘‘جی ایچ سی ایل ٹیکسٹائلز’’) سے جی ایچ سی ایل لمٹیڈ(‘‘جی ایچ سی ایل’’)کے ٹیکسٹائلز بزنس کی علیحدگی کو منظوری دی۔

جی ایچ سی ایل بھارت کی ایک پبلک لمٹیڈ کمپنی ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ درج ذیل کاموں میں مصروف ہے:(1)غیرنامیاتی کیمیاوی مادوں کی پیداوار اور فروخت، جس میں سوڈا ایش(تکثیفی درجہ اور ہلکے درجہ کی)، سوڈیم بائی کاربونیٹ، صنعتی نمک اور صارفین کی مصنوعات(‘کیمیکل بزنس’) بھی شامل ہے، لیکن انہی تک محدود نہیں ہے اور(2)ٹیکسٹائلز کی پیداوار اور فروخت ،جس میں دھاگے کی پیداوار کے ساتھ ساتھ گھریلو کپڑوں کی سلائی، پروسیسنگ، کٹائی اور بُنائی(‘ٹیکسٹائلز بزنس’)شامل ہیں، لیکن انہی تک محدود نہیں ہے۔

جی ایچ سی ایل ٹیکسٹائلز بھارت کی ایک پبلک لمٹیڈ کمپنی ہے۔فی الحال جی ایچ سی ایل ٹیکسٹائلز لمٹیڈ ،جی ایچ سی ایل کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے۔یہ ایک نو تعمیر شدہ کمپنی ہے اور اس نے ابھی تک کوئی تجارتی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔

مجوزہ علیحدگی پر عمل کرتے ہوئے جی ایچ سی ایل اپنے کیمیاوی مادوں اور صارفین کی مصنوعات کے کاروبار کو جاری رکھے گی اور جی ایچ سی ایل ٹیکسٹائلز کے پاس علیحدگی شدہ کپڑوں کا کاروبار ہوگا۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر جلد ہی منظر عام پر آئے گا۔

 

********

م ن۔ق ت۔ن ع

 (U: 5969)



(Release ID: 1660244) Visitor Counter : 87