کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

این ایف ایل وجے پور نے نوجوانوں کی ہنرمندی کے لیے آئی ٹی آئی راگھوگڑھ(مدھیہ پردیش) کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیا

Posted On: 29 SEP 2020 4:30PM by PIB Delhi

نیشنل فرٹیلائزرس لمٹیڈ ، جو کہ محکمہ فرٹیلائزرس کے تحت کام کرنے والی ایک پبلک سیکٹر کی کمپنی ہے، نےمتعدد شعبوں میں نوجوانوں کی ہنرمندی کی ٹریننگ اور بھاری اور پروسیس انڈسٹری میں روزگار کے مواقع کے لیے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)راگھو گڑھ (مدھیہ پردیش)کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے۔

 

006.jpg

 

این ایف ایل ، وجے پور اکائی نےالیکٹریشین، فٹر اور ویلڈر جیسے پیشہ میں نوجوانوں کی ٹریننگ کے لئے اپنے قریب واقع  آئی ٹی آئی ، راگھو گڑھ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیا ہے۔طلباء کو ٹریننگ اسکیم کے دوہرے نظام کے تحت ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جائے گی، جہاں وہ ادارے میں تھیوریٹیکل ہنرمندی حاصل کرنے کے بعد چھ مہینے تک این ایف ایل وجے پور پلانٹ میں نوکری کے دوران ٹریننگ حاصل کریں گے۔

ٹریننگ کی مجموعی مدت آئی ٹی آئی کے نصابی کورس کے مطابق ہوگی، تاہم ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو آئی ٹی آئی ٹریننگ کی مجموعی مدت میں سے چھ مہینے (این ایف ایل ، وجے پور اکائی میں)تک صنعت میں ایکسپوژر؍ٹریننگ دی جائے گی۔

اس مفاہمت نامہ کا تبادلہ آج این ایف ایل، وجے پور اکائی کے چیف منیجر (ایچ آر)جناب نریندر سنگھ اور آئی ٹی آئی راگھو گڑھ کے پرنسپل جناب جے پی کولی کے درمیان ہوا۔ اس موقع پر این ایف ایل وجے پور کے سی جی ایم جناب جگدیپ شاہ سنگھ  بھی موجود تھے۔

کمپنی مستقبل میں اس قسم کے مزید متبادل پر غور کررہی ہے، تاکہ پلانٹ کے آس پاس موجود اداروں کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر اسکل انڈیا پروگرام کو رفتار عطا کی جاسکے۔

این ایف ایل کے پاس گیس پر مبنی5 امونیا –یوریا پلانٹ ہیں، جن میں سے نانگل اور بھٹنڈا پلانٹ پنجاب میں، پانی پت پلانٹ ہریانہ میں اور دو پلانٹ مدھیہ پردیش کے گونا ضلع کے وجے پور میں ہے۔

********

م ن۔ق ت۔ن ع

 (U: 5968)



(Release ID: 1660243) Visitor Counter : 116