امور داخلہ کی وزارت

ملک کے قانون کی خلاف ورزی کے لئے انسانی حقوق کا عذر پیش نہیں کیا جا سکتا

Posted On: 29 SEP 2020 6:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29 ستمبر 2020: ایمنسٹی انٹرنیشنل  کے ذریعہ اپنایا گیا رویہ اور دیے گئے بیانات بدقسمت، مبالغہ آمیز اور حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔

اس معاملے سے وابستہ حقائق مندرجہ ذیل ہیں:

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو غیر ملکی تعاون (ریگولیشن) ایکٹ (ایف سی آر اے) کے تحت صرف ایک مرتبہ اور وہ بھی 20 برس قبل (19.12.2000) منظوری دی گئی تھی۔ تب سے لے کر اب تک ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذریعہ کئی مرتبہ درخواست گزارنے کے باوجود سابقہ حکومتوں نے ایف سی آر اے منظور نہیں کیا ، کیونکہ قانون کے تحت وہ اس منظوری کو حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

حالانکہ، ایف سی آر اے اصولوں کو درکنار کرتے ہوئے ایمنسٹی یو کے بھارت میں رجسٹرڈ چار اکائیوں سے بڑی رقومات حاصل کر چکی ہے اور اس کی زمرہ بندی راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے طور پر کی گئی۔ اس کے علاوہ ایمنسٹی کو ایف سی آر اے کے تحت وزارت داخلہ کی منظوری کے بغیر بڑی غیر ملکی رقومات بھیجی گئیں۔ بدنیتی کے ساتھ غلط راستے سے رقم لے کر قانونی پرووِژن کی خلاف ورزی کی گئی۔

ایمنسٹی کے ان غیر قانونی کاموں کی وجہ سے سابقہ حکومت نے بھی غیر ممالک سے رقم حاصل کرنے کے لئے اس کے ذریعہ کئی مرتبہ کی گئی خواستگاریوں کو خارج کر دیا تھا۔ اس وجہ سے پہلے بھی ایمنسٹی کی بھارت میں سرگرمیوں پر روک لگا دی گئی تھی۔ مختلف حکومتوں کے تحت اس ایک جیسے اور مکمل طور سے قانونی نقطۂ نظر اپنانے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایمنسٹی نے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی غرض سے رقم حاصل کرنے کے لئے مکمل طور سے مشکوک طریقے اپنائے۔

انسانی خدمت کے کاموں اور سچائی کی طاقت کے بارے میں کی جا رہی بیان بازی کچھ نہیں، محض اپنی غلط سرگرمیوں کی جانب سے توجہ ہٹانے کی ایک چال ہے۔ ایمنسٹی واضح طور سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث رہی ہے۔ ایسے بیان گذشتہ کچھ برسوں کے دوران کی گئی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی کاموں کی متعدد ایجنسیوں کے ذریعہ کی جارہی جانچ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

 

ایمنسٹی دیگر تنظیموں کی طرح بھارت میں انسانی فلاح کے کام جاری رکھنے کے لئے آزاد ہے۔ حالانکہ، بھارت کے قوانین غیر ملکی چندے سے چلنے والی تنظیموں کو گھریلو سیاسی بحث میں دخل دینے کی اجازت نہیں دیتے۔ یہ قانون سبھی پر نافذ ہوتا ہے اور اسی طرح ایمنسٹی انٹرنیشنل پر بھی نافذ ہوتا ہے۔

بھارت آزاد پریس، آزاد مقننہ اور متحرک گھریلو بحث کے ساتھ مالامال اور تکثیری جمہوری ثقافت کا حامل ملک ہے۔ بھارت کے لوگوں نے موجودہ حکومت پر غیر معمولی اعتماد جتایا ہے۔ مقامی قوانین پر عمل کرنے میں ناکام رہنے سے ایمنسٹی کو بھارت کے جمہوری اور تکثیری کردار پر بحث کرنے کا حق نہیں ہے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:5964

 



(Release ID: 1660219) Visitor Counter : 272