ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے نے یوزر ڈپو ماڈیول (یو ڈی ایم) کا افتتاح کیا


اس سے صحیح وقت میں لین دین اور تمام شراکت داروں کے درمیان اطلاعات کے آن لائن تبادلے کے ساتھ مینول کام کاج سے ڈیجیٹل کام کاج تک انقلابی تبدیلی آئے گی
اس سے یوزر ڈپو سمیت مکمل سپلائی چین کے ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنایا جاسکے گا

Posted On: 28 SEP 2020 5:59PM by PIB Delhi

مغربی ریلوے کے تمام یوزر ڈپو میں سی آر آئی ایس (سینٹر فار ریلوے انفارمیشن سسٹم) کے ذریعے تیار کردہ یوزر ڈپو ماڈیول (یو ڈی ایم) کا افتتاح آج 28 ستمبر 2020 کو جناب پی سی شرما ، رکن (ٹی اینڈ آر ایس) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس نظام کو انڈین ریلویز کے تمام زون میں جلد ہی لاگو کیا جائیگا۔ ریلوے کی سپلائی چین اسٹور ڈپو تک پہلے ہی ڈیجیٹائزڈ ہوچکی ہے، تاہم یوزر کی طرف کی سرگرمیوں کو مینول طریقے سے انجام دیا جارہا ہے۔ اس نظام کے نفاذ سے صحیح وقت میں لین دین اور تمام شراکت داروں کے درمیان اطلاعات کے آن لائن تبادلے کے ساتھ مینول کام کاج سے ڈیجیٹل کام کاج تک انقلابی تبدیلی آئے گی۔یہ نظام یوزرڈپو سمیت مکمل سپلائی چین کے ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنائے گا۔

اس نظام میں معیشت، صلاحیت اور شفافیت میں آسانی ہوگی۔ علاوہ ازیں سرمایہ بندوبست کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ اس سے بہتر خدمات اور صارفین کے لئے تسلی اور اطمینان کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5934

 


(Release ID: 1659842) Visitor Counter : 190