زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

این سی ڈی سی نےخریف سیزن 21-2020 کے دوران ریاستوں کو کم ا ز کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)کام کاج میں تعاون کیلئے پہلی قسط کے طور پر19444 کروڑ روپئے کی منظوری دی

Posted On: 27 SEP 2020 6:41PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزرات زراعت کے اعلیٰ ترین مالیاتی ادارہ نیشنل کوآپریٹریو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)  نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) عمل کے تحت چھتیس گڑھ، ہریانہ اور تلنگانہ ریاستوں کو خریف سیزن میں دھان کی خریداری کیلئے پہلی قسط کے طور پر 19444 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔

یہ رقم اس لئے منظور کی گئی ہے تاکہ ریاستوں اور ریاستوں کے مارکیٹنگ فیڈریشنوں کو اپنے کوآپریٹیو اداروں کے ذریعے مقررہ وقت سے دھان کی خریداری کرنے کے عمل میں تعاون ملے۔  چھتیس گڑھ کے لئے سب سے زیادہ یعنی 9000 کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔ ہریانہ کے لئے 5444 کروڑ روپئے اور تلنگانہ کیلئے 5500 کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔

کووڈ وبا کے دوران این سی ڈی سی کی جانب سے پہلے سے اٹھائے گئے اس قدم سے ان تینوں ریاستوں کو کسانوں کو بیحد ضروری مالی تعاون حاصل ہوگا۔یہ کسان ملک میں دھان کی کُل پیداوار کا 75فیصد پیداوار کرتے ہیں۔ مناسب وقت پر اٹھائے گئے اس قدم سے ریاستوں کی ایجنسیاں فوری خرید کے عمل کو شروع کرسکیں گی۔ اس سے کسانوں کو حکومت کے ذریعے نوٹیفائیڈ کم از کم امدادی قیمت پر اپنی پیداوار بیچنے میں ضروری مدد ملے گی۔

این سی ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب سندیپ نائک نے کہا کہ این سی ڈی سی وزیراعظم کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے اور تاریخی زرعی بلوں کی روشنی میں کسانوں کو ان کی  پیداوار کی اچھی سے اچھی قیمت دلانے کیلئے ایم ایس پی  کے عمل کو پورا کرنے کے لئے دیگر ریاستوں کو بھی تعاون دینے کیلئے تیار ہے۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5901



(Release ID: 1659680) Visitor Counter : 182