امور داخلہ کی وزارت

لداخی تجربہ کار رہنماؤں کے وفد نے مرکزی وزیر داخلہ ، جناب امت شاہ سے ملاقات کی

Posted On: 27 SEP 2020 1:02PM by PIB Delhi

لیہہ لداخ کے عوام کی جانب سے، تجربہ کار رہنما، قابل احترام جناب تھکسے رنپوچے (سابق راجیہ سبھا رکن)، جناب تھپسٹن چھویوانگ (سابق لوک سبھا رکن) اور جناب چھیرنگ دورجے (جموں و کشمیر کے سابق وزیر) پر مشتمل وفد نے،26 ستمبر 2020  کو @لیکروک میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ سے ملاقات کی ۔ اس میٹنگ کے دوران داخلی امور کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی  اور نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب کرن ری جیجو بھی موجود تھے۔

وفد کو یقین دلایا گیا کہ زبان ، آبادیات ، نسلیات ، زمین اور ملازمت سے متعلق تمام امور پر مثبت طور پر غور کیا جائے گا۔ ’’ششم شیڈول کے تحت آئینی تحفظ کیلئے عوامی تحریک‘‘ کے زیراہتمام لیہ اور کرگل ضلعوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک وسیع لداخی وفد اور مرکزی وزارت داخلہ کے درمیان ایک بات چیت ،ایل اے ایچ ڈی سی لیہ انتخابات کے اختتام کے 15دن بعد شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ ، لیہ اور کرگل کے نمائندوں کی مشاورت سے ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ہند لیہ اور کرگل کے ایل اے ایچ ڈی سی کو خود کفیل بنانے کےلئے پرعزم ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے عوام کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ جس سے اس مقصد کی سمت میں تمام راہیں دریافت کی جائیں گی۔

لداخی لوگوں سے متعلق امور پر غور کرنے کےلئے حکومت ہند آئین کے ششم شیڈول کے تحت دستیاب تحفظ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

وفد نے آئندہ ایل اے ایچ ڈی سی ، لیہ انتخابات کے بائیکاٹ کے مطالبے کو واپس لینے پر اتفاق کیا ہے اور ان انتخابات کے باضابطہ انعقاد کے لئے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

*******

 

م ن ۔ا م                                                                                 

5896 :U

 



(Release ID: 1659672) Visitor Counter : 154