شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکز وزیر داخلہ جناب امت شاہ آج ’’ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ ۔ 2020‘‘ کا آغاز کریں گے
ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ 2020 کا موضوع ہے ’’ابھرتے ہوئے دلکش مقامات‘‘
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہےکہ شمال مشرقی خطہ، مابعد کووِڈ۔19، بھارت کے پسندیدہ سیاحتی اور کاروباری مقام کے طور پر ابھرے گا
Posted On:
26 SEP 2020 2:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 ستمبر 2020: داخلی امور کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ جو کہ شمال مشرقی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، کل ورچووَل وسیلے سے ’’ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ۔ 2020‘‘ کا آغاز کریں گے۔ ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت کی ایک کلینڈر ایونٹ ہے جس میں قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کی غرض سے شمال مشرقی خطے کو ملک کے دیگر حصوں کے قریب لانااور آپس میں مربوط کرنے کا تصور پنہاں ہے۔مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر)، ایم او ایس پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ اس تقریب میں گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کریں گے۔
ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ 2020 کا موضوع ہے ’’ابھرتے ہوئے دلکش مقامات‘‘ ، اس کے تحت ان سیاحتی مقامات کے بارے میں بات ہوگی جو کہ سیاحتی شعبہ کے متحرک ہو جانے کے بعد مزید مضبوط اور پرکشش مقامات میں تبدیل ہو جائیں گے۔ یہ پروگرام خصوصی طور پر سیاحت پر مرتکز ہوگا اور اتفاق سے یہ پروگرام ’عالمی یوم سیاحت‘، جو 27 ستمبر 2020 کو ہے، کے دن منعقد ہونے جا رہا ہے۔
اس چہار روزہ پروگرام میں ریاستوں اور خطوں کے سیاحتی مقامات کی آڈیو ویزووَلپرزنٹیشن، ریاست کے کامیاب اور معروف شخصیات کی جانب سے پیغامات، اہم مقامی صنعت کاروں کے تعارف اور دستکاری/ روایتی فیشن/ اور مقامی مصنوعات کی مجازی نمائش بھی پیش کی جائے گی۔اس پروگرام کے دوران ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے سیاحت کے خصوصی پیغامات کے ساتھ ساتھ تمام آٹھ ریاستوں کی ثقافت سے متعلق مشترکہ پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔
اس سے قبل، اسی ہفتے ’’ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ۔ 2020‘‘ تیوہار کے لئے لوگو اور ترانے کی رونمائی کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا تھا کہ ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ تیوہار ملک بھر میں گذشتہ چند برسوں سے منایا جا رہا ہے۔ یہ تیوہار 2019 میں وارانسی میں ، نئی دہلی میں انڈیا گیٹ کے لان میں یا اس سے پہلے چنڈی گڑھ میں منایا جا چکا ہے اور اب اس سال یہ مجازی انداز میں آپ کے گھروں تک پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیوہار محض سیاحت سے متعلق نہیں بلکہ یہ ان تنظیموں اور خصوصاً ان نوجوان صنعت کاروں کے لئے بھی ہے جو خطے کی غیر استعمال شدہ توانائی کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ مابعد کووِڈ۔19 بھارت کے پسندیدہ سیاحتی اور کاروباری مقامات میں سے ایک بن جائے گا اور ’’ووکل فار لوکل‘‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے نعرے کا اہم انجن بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ 2020‘‘ کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہر کوئی بیرونِ ملک جانے کے بجائے اندرونِ ملک مقامات کی ہی سیر کرے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مقامی سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلق صنعت کو تقویت فراہم کرانے کے لئے عوام کو لوکل مقامات کی سیر، سیاحت کرنی چاہئے اور وہاں گھومنا پھرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بہت حد تک محفوظ رہتے ہوئے، شمال مشرقی خطہ پوری دنیا کے لئے ایک انتہائی محفوظ اور پرکشش سیاحتی مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، 30ستمبر 2020 کو اس تقریب کے اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گےجبکہ خوراک ڈبہ بندی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی گیسٹ آف آنر کے طور شریک ہوں گے۔
شمال مشرقی خطے میں پوشیدہ مواقع:
ماحولیاتی سیاحت: شمال مشرقی خطہ مہم جوئی اور غیر فعال ماحولیاتی سیاحت کے لئے ایک مثالی مقام ہے جو وائلڈ لائف سنکچوری/پارک، قابل دید خوبصورتی، جھرنوں، جنگلات، وغیرہ کا حامل ہے۔ یہ خطہ ریور رافٹنگ، مختلف مقامات کا پیدل سفر، چٹانوں پر چڑھائی ، ہینگ گلائڈنگ وغیرہ جیسی فعال مہم جوئی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے بھی مواقع فراہم کرتا ہے۔
ثقات : ثقافت ایک اہم پہلو ہے اور اس میں شمال مشرقی خطے میں منتخبہ ثقافتی سیاحت کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے مضمرات موجود ہیں۔متنوع اور مالامال قبائلی ورثہ اور ثقافت شمال مشرقی خطے کو بقیہ ہندوستانی علاقوں سے الگ کرتی ہے۔ مزید ایک چیز جو ان 8 شمال مشرقی ریاستوں کو نمایاں کرتی ہے وہ ان علاقوں میں پائی جانے والی فنی مہارت اور دستکاری ہے۔ملک کے متعدد علاقوں سے برعکس، یہاں دستکاری روز مرہ کی زندگی کا حصہ ہے۔
سیاحتی ۔ برادری پر مشتمل ثقافتی ہم آہنگی میں اضافے کے تئیں اس علاقے کے مقامی افراد کی سرگرم شراکت داری بھی ایک اہم پہلو ہے۔
ورثہ : ورثہ پر مبنی سیاحت بھی اس خطہ میں خوب ترقی حاصل کر چکی ہے جس کے لئے شراکت داری کے نقطہ ٔ نظر کے ساتھ سیاح حضرات سیاحت کی غرض سے یادگاری عمارتوں اور چائے کے باغات، وغیرہ کا محض نظارہ ہی نہیں کرتے بلکہ وہ سرگرمی کے ساتھ شراکت دار بھی بنتے ہیں۔
مذہبی زیارت: اس خطے میں مشہور اور قدیم مذہبی مقامات ہیں جنہیں زائرین کے فائدے کے لئے قومی سیاحتی دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔
کاروبار: پرکشش قدرتی ماحول اور کاروبار کے تعلق سے اشیاء کی برآمدات کے بڑھتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے، شمال مشرقی خطہ کاروباری سیاحت کے لئے بھی متعدد مواقع فراہم کرتا ہے۔ گھریلو اور بین الاقوامی رابطہ کاری، عالی شان ہوٹل، کنوینشن مراکز، تفریحی مقامات پر مبنی کنوینشن مراکز وغیرہ اس شعبے میں واقع ہوئی توسیع کا ہی نتیجہ ہیں۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:5887
(Release ID: 1659390)
Visitor Counter : 225