وزارت آیوش
آیوش کی وزارت کووڈ -19 کے بندوبست کے لئے واسا ( اَڈا ٹوڈا واسیکا ) اور گڈوچی کے امکانات کا مطالعہ کرے گی
Posted On:
25 SEP 2020 1:16PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،25 ستمبر / کووڈ – 19 کے حل میں تیزی لانے کی ضرورت کے پیشِ نظر آیوش کی وزارت نے مختلف چینلوں کے ذریعے مختلف امکانی حل پر منظم طریقے سے مطالعات شروع کئے ہیں ۔ اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر کووڈ – 19 سے متاثرہ مریضوں میں علامات کے علاج میں واسا گھانا ، گڈوچی گھانا اور واسا گڈوچی گھانا کے فوائد کا جائزہ لینے کے لئے ایک طبی مطالعے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے ۔ یہ ایک کسی امتیاز کے بغیر اور کھلا اور سہ رخی مطالعہ ہو گا اور نئی دلّی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا ( اے آئی آئی اے ) میں سی ایس آئی آر کے آئی جی آئی بی یونٹ کے اشتراک سے کیا جائے گا ۔
مطالعے کے لئے نتائج کے اقدامات ، طبی اور لیبا ریٹری کے پیمانے اور تحقیقات کے لئے لاجسٹکس سمیت طریقۂ کار کی تفصیلی تجویز تیار کر لی گئی ہے ۔ اس مطالعے میں آیوش کے تحقیقی طریقے کے لئے مناسب منفرد کیس رپورٹ فورم ( سی آر ایف ) کو استعمال کیا جائے گا ۔ سی آر ایف اور مطالعے کے پروٹوکول کا مختلف شعبے کے ماہرین کے ذریعے جائزہ لیا گیا ہے اور اس میں جدید ادویات سے متعلق ، اُن کے مشوروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ یہ مطالعہ ادارہ جاتی ایتھک کمیٹی ( آئی ای سی ) کی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔
اس پروجیکٹ میں مندرجہ ذیل پہلوؤں پر غور کیا جائے گا :
- واسا اور گڈوچی کے عرق سے تیار کردہ جڑی بوٹیوں والی دوا کی تاثیر / ایکشن اور واسا – گڈوچی کے اجزاء سے بنائی گئی دوا کا سارس – کو وی 2 سے متاثرہ بغیر علامات والے اور / یا کووڈ – 19 کی معمولی علامات والے مریضوں کا طبی بندوبست ۔ مذکورہ دوا کا وائرل کو ختم کرنے سے متعلق اثرات ۔
- آیا مذکورہ مونو ہربل اور پولی ہربل دوا کووڈ – 19 بیماری کے لئے ادویات بنانے والوں کے پروفائل کو متاثر کر سکتی ہے ۔
واسا اور گڈوچی بھارت کی طبی روایات میں تجربہ والی دوائیں ہیں ، جو مختلف بیماریوں میں استعمال کی جاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اِس مطالعے کے نتائج آیوش کے پورے سیکٹر کے لئے دلچسپی کا باعث ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5848
(Release ID: 1659135)
Visitor Counter : 210