وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم محترم سوگا یوشی ہِدے کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
Posted On:
25 SEP 2020 2:09PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،25 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم محترم سوگا یوشی ہِدے کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔
وزیر اعظم نے ، وزیر اعظم سوگا کو جاپان کا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور اُن کے مقاصد کے حصول میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں ۔
دونوں لیڈروں نے اِس بات سے اتفاق کیا کہ بھارت – جاپان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی ساجھیداری نے پچھلے کچھ برسوں میں زبردست ترقی کی ہے اور انہوں نے باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ، اِن تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
دونوں لیڈروں نے ، اِس بات سے بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ساجھیداری آج کے عالمی چیلنجوں ، بشمول کووڈ – 19 عالمی وباء کے لئے زیادہ مطابقت رکھتی ہے ۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایک آزاد ، کھلے اور شمولیت والے بھارت بحرالکاہل خطے کے اقتصادی ڈھانچے کو ابھرنے والی سپلائی چین سے تقویت دی جانی چاہیئے اور اِس سلسلے میں بھارت – جاپان اور انہی خیالات والے ملکوں کے درمیان تعاون کا خیر مقدم کیا ۔
دونوں لیڈروں نے ، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی ساجھیداری میں پیش رفت کی ستائش کی اور اس سلسلے میں خصوصی صلاحیت والے ورکروں سے متعلق معاہدے کے متن کو قطعی شکل دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ۔
وزیر اعظم نے ، وزیر اعظم سوگا کو عالمی کووڈ – 19 وباء کے باعث حالات میں بہتری آنے کے بعد سالانہ باہمی چوٹی میٹنگ کے لئے بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5843
(Release ID: 1659116)
Visitor Counter : 206
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam