ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھارت کی دنیا کے ممالک سے کووڈ 19کے بعد تدبیری منصوبہ کے مرکز میں قدرت کو رکھنے کی اپیل

Posted On: 24 SEP 2020 7:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،25ستمبر:ماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیرجناب پرکا ش جاوڈیکرنے دنیا کے ممالک سے ہمارے تدبیری منصوبہ کے مرکزمیں قدرت کو رکھنے اور ‘‘قدرت کے ساتھ تال میل بنائے رکھنے ’’کے نظریئے پرعمل کرنے کے لئے ‘‘مستحکم ترقی کے لئے کارروائی اور ڈلیوری کی اقوام متحدہ کی دہائی ’’کی شروعات میں ہاتھ ملانے کی اپیل کی ۔ جناب جاوڈیکر‘‘2020سے آگے نباتاتی تنوع :کرہ ارض کے تمام ذی روح کے لئے ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر ’’موضوع پرورچوول وزارتی راونڈٹیبل ڈائیلاگ میں بھارت کی نمائندگی کررہے تھے ۔

     image0017FS1.jpg                  

اس وزارتی مذاکرات کی میزبانی چین کے ذریعہ نباتاتی تنوع پر اقوام متحدہ کی آئندہ میٹنگ سے ایک ہفتے پہلے نباتاتی تنوع اورمستحکم ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کے مقصد سے کی گئی ۔مناسب علاقائی نمائندگی والے ممالک کے کل 15نمائندہ  وزراء کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔

اس موقع پربولتے ہوئے جناب پرکاش جاوڈیکرنے کہاکہ کووڈ -19وبائی مرض نے اس حقیقیت پرزوردیاہے کہ قدرتی وسائل کے بے جااستعمال کے ساتھ ساتھ کھانے پینے سے متعلق غلط عادتیں انسانی زندگی کے لئے مفید نظاموں کی برباد ی کا سبب بنتی ہیں ۔

انھوں نے آگے کہاکہ بھارت ایک سال سے بھی کم وقت میں دوفریقوں کی کانفرنس ( سی اوپی ) -ستمبر2019میں یواین سی سی ڈی سی اوپی اورفروری ،2020سی ایم ایس سی اوپی – کی میزبانی کرکے پہلے سے ہی نباتاتی تنوع کے تحفظ کے شعبے میں سرکردہ رول نبھارہاہے ۔ انھوں نےبتایاکہ کہ محض 2.4فیصد زمین کے ساتھ بھارت تقریبا 8فیصد درج انواع کی حصہ داری کرتاہے ۔ اس نے تقریبا 18فیصد انسانی آبادی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی آبادی کی بھی پرورش کی ہے اورجنگلاتی علاقے میں بھی تقریبا 25فیصد تک کا اضافہ کیاہے ۔ اس کے علاوہ بھارت کا ہدف 2030تک 26ملین ہیکٹیئرنئی زمین کو بحال کرنا اور زمین کی مضبوطی حاصل کرنا ہے ۔

انھوں نے گول میز کانفرنس کو یہ بھی بتایاکہ بھارت ایک تکثیریت والا ملک ہے ۔یہاں نباتاتی تنوع کے نظم کے لئے ایک مضبوط قانونی اورادارہ جاتی نظام ہیں ۔انھوں نے کہاکہ بھارت کا ماننا ہے کہ 2020کے بعد کے عالمی نباتاتی تنوع فریم ورک کو اپنانے کے لئے چین کے کن منگ میں 2021میں ہونے والی سی بی ڈی سے وابستہ فریقین کی 15ویں کانفرنس ایک انوکھاموقع ہے ۔

************

 (م ن ۔ق ت۔   ع آ )

U-5839


(Release ID: 1658987) Visitor Counter : 211