کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

پلاسٹک کی پروسیسنگ صنعت  کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت   جدید ترین  بنیادی ڈھانچے کے ساتھ  پلاسٹک پارک   قائم کر رہی ہے : گوڑا  

Posted On: 23 SEP 2020 12:40PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،23 ستمبر / کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ ملک میں پلاسٹک   کی پروسیسنگ صنعت   کی صلاحیت   کو مستحکم کرنے اور اُن میں نئی جان ڈالنے کی خاطر حکومت   کلسٹر  کے فروغ کے طریقۂ کار کے ذریعے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے پلاسٹک پارک  قائم کرنے  کی اسکیم   لے کر آئی ہے ۔

          آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  مرکزی وزیر نے مطلع کیا   کہ اسکیم کے تحت  حکومت  پروجیکٹ کی آدھی لاگت  ، جو  40 کروڑ فی پروجیکٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے ،  50 فی صد کی  فنڈنگ فراہم کرے گی ۔ پروجیکٹ کی باقی لاگت ریاستی حکومت  کے ذریعے  فنڈ  سے کی جائے گی ۔

          انہوں نے کہا کہ   کیمیکل  اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے نے  ملک میں  6 پلاسٹک پارک  قائم کرنے کی منظوری دی ہے ، جن میں 6 پارک  آسام ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، تمل ناڈو اور جھار کھنڈ میں قائم کئے جائیں گے ۔   پلاسٹک پارک کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

1 ۔ مدھیہ پردیش : تاموت  کا پلاسٹک پارک  کا بنیادی ڈھانچہ  تیار ہو چکا ہے  اور ایک یونٹ کام کرنے لگا ہے ۔

2 ۔ مدھیہ پردیش : بلاؤ میں پلاسٹک پارک نفاذ کے مرحلے میں ہے  اور   بنیادی ڈھانچے  کی تعمیر جاری ہے ۔

3 ۔ اڈیشہ : پارادیپ میں پلاسٹک پارک  نفاذ کے مرحلے میں ہے اور   بنیادی ڈھانچہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے ۔

4 ۔ جھار کھنڈ : دیو گھر  میں پلاسٹک پارک  نفاذ کے مرحلے میں ہے اور  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر  کا کام جاری ہے ۔

5 ۔  تمل ناڈو : ترو ولور میں پلاسٹک پارک کا کام  حال ہی میں شروع ہو اہے اور  پارک کے مقام پر زمین کے بھراؤ کا کام جاری ہے ۔

6 ۔ آسام : تنسکھیا میں پلاسٹک پارک نفاذ کے مرحلے میں ہے  اور بنیادی ڈھانچہ   تعمیر کیا جا رہا ہے ۔

 

          جناب گوڑا نے یہ بھی بتایا کہ  پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ اور ٹیکنا لوجی  کا مرکزی ادارہ   ( سی آئی پی ای ٹی ) نے  آندھر اپردیش کے وجے واڑہ میں صلاحیت سازی اور تکنیکی امداد   کا ایک مرکز  ( سی ایس ٹی ایس ) قائم کیا ہے  ، جو  ڈپلومہ ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام فراہم کرتا ہے اور  پلاسٹک  انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی کے شعبے میں   صلاحیت سازی  اور تربیتی پروگرام   فراہم کر رہا ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ مرکز پلاسٹک پروسیسنگ ، ٹسٹنگ  اور ڈیزائن وغیرہ میں   پلاسٹک انڈسٹری کو   تکنیکی  / مشاورتی  خدمات بھی فراہم کر رہا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (23-09-2020)

U. No.  5778



(Release ID: 1658512) Visitor Counter : 173