زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آئی سی اے آر کے قومی زرعی اعلیٰ تعلیمی پروجیکٹ کے ذریعے   کریتگیا  ہیکاتھون   

Posted On: 23 SEP 2020 12:34PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،23 ستمبر / قومی زرعی اعلیٰ تعلیمی پروجیکٹ  ( این اے  ایچ ای پی ) کے تحت زرعی تحقیق کی بھارتی  کونسل   ( آئی سی اے آر ) نے کھیتی کے لئے  ، خاص طور پر  خواتین دوست  مشینوں اور ساز و سامان  کے فروغ کی خاطر  ٹیکنا لوجی  کے امکانات کو فروغ دینے کے لئے   کریتگیا نامی ہیکاتھون  کا منصوبہ  تیار کیا ہے ۔  اس ہیکاتھون میں ملک بھر کے کسی بھی  یونیورسٹی کے طلباء ، اساتذہ ، اختراع کار  / صنعت کار  گروپ کی شکل میں شرکت کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔

          آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہا پاترا    نے بتایا  کہ   ایک گروپ  میں   زیادہ سے زیادہ 4 شرکاء   ہو سکتے ہیں ، جس میں ایک سے زیادہ فیکلٹی کا رکن نہیں ہونا چاہیئے اور  یا  ایک  سے زیادہ اختراع کار  یا صنعت کار نہیں ہونا چاہیئے ۔ شرکت کرنے والے طلباء  مقامی اسٹارٹ اَپس ، ٹیکنا لوجی کے اداروں کے طلباء  سے اشتراک کر سکتے ہیں  اور  پہلے  ، دوسرے اور تیسرے انعام کے لئے بالترتیب 5 لاکھ روپئے  ، 3 لاکھ روپئے اور 1 لاکھ روپئے جیت سکتے ہیں ۔   اس  مقابلے کے لئے  رجسٹریشن   15 ستمبر ، 2020 ء سے شروع ہو چکا  ہے ۔

          ڈاکٹر  مہا پاترا نے کہا کہ  اختراعی ٹیکنا لوجی اور فریقوں کے ساتھ  درست اشتراک  سے  خواتین  دوست    آلات اور ساز و سامان کی تیاری اور فروغ   ، کھیتی کی پیداواریت اور   منافع  میں اضافے  کے لئے اہم  رول ادا کریں گی  ، جس کے لئے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی متعدد  مواقع پر زور دیا ہے ۔  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر   جناب نریندر سنگھ تومر نے بھی  کئی میٹنگوں میں   کھیتی کے لئے  اختراعی مشینوں  میں اضافہ کرنے  پر زور دیا ہے  اور اس مسابقت  کے انعقاد  کے لئے مجموعی رہنمائی فراہم کی ہے ۔

          آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور این اے ایچ  ای پی  کے قومی ڈائریکٹر  ڈاکٹر آر سی اگروال نے  بتایا کہ  یہ مقابلہ  طلباء ، فیکلٹی  ، صنعت کاروں  ، اختراع کاروں  اور دیگر فریقوں کو   اپنے اختراعی طریقۂ کار اور ٹیکنا لوجی  کا مظاہرہ کرنے  میں مدد دے گا  ، جس سے بھارت میں زرعی  مشینوں کے استعمال میں اضافہ کیا جا سکے ۔  این اے ایچ ای پی  کے ساتھ آئی سی اے آر کےزرعی انجینئرنگ ڈویژن   کے ذریعے کئے گئے اقدامات  میں   اختراعات  اور  بہتر  حل  قابلِ عمل ہونے  اور  مشینوں کے ذریعے کھیتی  کو فروغ دینے  کے لئے  آموزشی صلاحیتوں  اور اختراعات میں مدد گار ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، یہ مقابلہ   این ای پی ، 2020 ء میں دی گئی اعلیٰ معیاری تعلیم  کے ویژن کو  آگے بڑھانے میں بھی مدد کرے گا ۔

          انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کھیتی کے کاموں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ، خاص طور پر غیر کھیتی کے کاموں میں بہتر امکانات کی وجہ سے مردوں کی ہجرت کے سبب  ، خواتین کی کھیتی میں شرکت  کی بنیاد پر  آئی سی اے آر نے  ، اِس  تقریب کے انعقاد کی ضرورت کو محسوس کیا تاکہ  کھیتی  کے کاموں کو خود کار  اور مشینوں سے  انجام دے کر  کھیتی کی پیداوار اور  منافع   میں اضافہ کیا جا سکے ۔

          آئی سی اے آر  نے حکومتِ ہند اور  عالمی بینک کے ایک پروجیکٹ  این اے ایچ ای پی کو  نومبر – 2017 ء میں   شروع کیا تھا ، جس کا مقصد  قومی زرعی تحقیق اور تعلیم کے نظام   میں بہتری لانا اور   طلباء کو  معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے ۔

          مقابلے میں  شرکت اور رجسٹریشن  کی تفصیلات کے لئے  مندرجہ ذیل  ویب سائٹ پر رجوع کریں :

          https://nahep.icar.gov.in/Kritagya.aspx

          ٹوئیٹر  / فیس بک پوسٹ

          آئی سی اے آر وزیر اعظم کے  ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے  زرعی تعلیم کو  مستقبل کے لئے زیادہ  مفید بنانے کی غرض سے   قائدانہ رول ادا کر رہی ہے ۔  اس سلسلے میں   آئی سی اے آر کھیتی میں مشینوں  کو فروغ دینے کی خاطر   کریتگیا  زرعی ٹیک   ہیکا تھون   کا انعقاد کر رہی ہے ، جو  این اے ایچ ای پی  اور زرعی انجینئرنگ ڈویژن کی  ایک مشترکہ پہل ہے  ۔ سر دست رجسٹریشن  درج ذیل ویب سائٹ پر جاری ہے :

https://nahep.icar.gov.in/Kritagya.aspx

@IcarNahep #AgTechHackathon #ICAR #NAHEP

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EKO9.jpg

آسان حوالے کے لئے ٹوئیٹر پوسٹ کی تصویر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2323553TO.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (23-09-2020)

U. No.  5777



(Release ID: 1658508) Visitor Counter : 192