خلا ء کا محکمہ

خلا کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری اور اختراع کو فروغ دینے کیلئے انڈین اسپیس پروموشن اینڈ اتھورائزیشن سینٹر (آئی این- اسپیس): ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 SEP 2020 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:22 ستمبر، 2020:

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) نیز وزیراعظم کےدفتر، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے خلا کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری اور اختراع کو فروغ دینے کیلئے انڈین اسپس پروموشن اینڈ اتھورائزیشن سینٹر (آئی این۔ اسپیس) کا آغاز کیا۔

آئی این- اسپیس درج ذیل طریقوں سے نجی سیکٹر کو آسانی اور تعاون فراہم کرے گا:

  1. تکنیکی تعاون فراہم کریگا
  2. نقدی والی سہولتوں کو مشترک کریگا
  3. محکمہ برائے سائنس کے احاطےمیں عارضی سہولتوں کو قائم کرنے کیلئے اجازت دیگا
  4. این ایس آئی ایل کی جانب سے آنے والی ضرورتوں کیلئے بولی لگانے کی اجازت دیگا
  5. سائنس اور خلا کی دریافت سے متعلق مشنوں میں پارٹنر ہوگا

آئی این-اسپیس بڑے پیمانے پر نجی شراکت داری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے حکومت کے ذریعے قائم کردہ ادارہ جاتی اور انضباطی میکینزم ہے۔

نجی کمپنیاں درج ذیل اُمور میں شرکت کرسکتی ہیں:

  1. سٹیلائٹ کی تعمیر
  2. لانچ وہیکل کی تعمیر
  3. لانچ کو انجام دینا
  4. ایپلی کیشن تیار کرنا اور اسپیس سے متعلق خدمات کی فراہمی
  5. خلا کے سیکٹر کی سرگرمیوں کیلئے ذیلی نظام اور کُلّی نظام تیار کرنا

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5747


(ریلیز آئی ڈی: 1658001) وزیٹر کاؤنٹر : 160